𝗦𝗰𝗼𝗽𝗲𝗫 | ᴇᴅᴜ/ᴊᴏʙꜱ ᴜᴩᴅᴀᴛᴇꜱ |
𝗦𝗰𝗼𝗽𝗲𝗫 | ᴇᴅᴜ/ᴊᴏʙꜱ ᴜᴩᴅᴀᴛᴇꜱ |
June 4, 2025 at 03:44 PM
*`HEC USAT Test 2025`* اگر آپ پاکستان سے باہر کسی ملک کی HEC بیسڈ فلی فنڈڈ اسکالرشپ کے تحت پڑھنا چاہتے ہیں (جیسے ہنگری، چین، رومانیہ، مراکش وغیرہ)، تو HEC کی اسکالرشپس کے لیے سب سے پہلا مرحلہ USAT Test ہوتا ہے۔ اگر اس میں آپ کے اچھے نمبر آ جائیں (100 میں سے 65 - 70 یا اس سے زائد)، تو آپ کا اسکالرشپ میں سلیکٹ ہونا کنفرم ہو جاتا ہے۔ *یہ ٹیسٹ (USAT Test) کون دے سکتا ہے؟* یہ ٹیسٹ وہ تمام طلباء دے سکتے ہیں: - جنہوں نے 12 سالہ تعلیم مکمل کر لی ہو (FSc, ICS, FA, I.Com, DAE وغیرہ) - یا جو 12ویں جماعت کے امتحان دے چکے ہیں اور رزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں - یا جو ابھی 12ویں کے پیپرز دے رہے ہیں - یہاں تک کہ جو طلباء ابھی 11ویں یا 12ویں میں ہیں، وہ بھی صرف پریکٹس کے لیے یہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں *یہ ٹیسٹ کتنے قسم کا ہوتا ہے؟* یہ ٹیسٹ (USAT) مختلف "کیٹیگریز" میں ہوتا ہے، جو آپ کے انٹرمیڈیٹ گروپ کی بنیاد پر ہوتی ہیں، مثلاً: - کیٹیگری نمبر 1. *USAT M:* یہ Pre-Medical والوں کے لیے ہوتا ہے، یعنی Biology, Physics, Chemistry والے - کیٹیگری نمبر 2. *USAT E:* یہ Pre-Engineering والوں کے لیے ہوتا ہے، یعنی Math, Physics, Chemistry والے - کیٹیگری نمبر 3. *USAT CSP:* یہ ICS (Physics) والوں کے لیے ہوتا ہے، یعنی Computer, Math, Physics والے - کیٹیگری نمبر 4. *USAT A:* یہ Arts یا FA (Humanities) کے طلباء کے لیے ہوتا ہے، جس میں General Knowledge، Islamiat، Pakistan Studies جیسے مضامین شامل ہوتے ہیں - اسی طرح Commerce، DAE اور دیگر گروپس کے لیے بھی کیٹیگریز موجود ہوتی ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی فیلڈ کی کیٹیگری دینا لازمی نہیں ہے۔ مطلب اگر آپ Pre-Medical سے ہیں اور آپ کو Arts کا ٹیسٹ آسان لگتا ہے تو آپ USAT A بھی دے سکتے ہیں۔ اسی طرح باقی طلباء بھی اپنی مرضی کی کوئی بھی کیٹیگری منتخب کر سکتے ہیں۔ *اس ٹیسٹ (USAT Test) کا سلیبس کیا ہوتا ہے؟* یہ ٹیسٹ چار حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، اور ہر کیٹیگری کے لیے فارمیٹ ایک جیسا ہوتا ہے: *1. Verbal Reasoning:* اس حصے میں انگلش سے متعلق سوالات ہوتے ہیں جیسے grammar, vocabulary, sentence correction, comprehension وغیرہ۔ یہ سارے سوالات MCQs ہوتے ہیں۔ *2. Quantitative Reasoning:* اس حصے میں basic math, percentage, ratio, logic وغیرہ جیسے سوالات ہوتے ہیں۔ یہ بھی MCQs ہوتے ہیں۔ *3. Subject-Based MCQs:* اس میں آپ کی منتخب ٹیسٹ کیٹیگری کے مطابق سوالات آتے ہیں۔ مثلاً - اگر آپ USAT M دے رہے ہیں تو سوالات Biology, Physics, Chemistry سے ہوں گے۔ - اگر آپ USAT E دے رہے ہیں تو سوالات Math, Physics, Chemistry سے ہوں گے۔ - اگر آپ USAT CSP دے رہے ہیں تو سوالات Math, Physics, Computer سے ہوں گے۔ - اگر آپ USAT A دے رہے ہیں تو General Knowledge اور Islamiat وغیرہ سے ہوں گے۔ *4. Essay Writing:* اس میں آپ کو ایک argumentative اور narrative essay لکھنا ہوتا ہے، انگلش یا اردو میں آپ کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔ *یہ ٹیسٹ (USAT) کتنی بار دیا جا سکتا ہے؟* یہ ٹیسٹ سال میں تقریباً 3 سے 4 بار ہوتا ہے۔ آپ اسے جتنی بار چاہیں دے سکتے ہیں، زندگی میں کوئی حد نہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جس ٹیسٹ میں آپ کے زیادہ نمبر آئیں گے، صرف وہی ٹیسٹ شمار کیا جائے گا۔ *رجسٹریشن فیس اور ٹیسٹ کی تاریخ؟* اس ٹیسٹ (USAT) کی رجسٹریشن فیس 1750 روپے ہوتی ہے۔ اگلا (USAT) جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے جا رہا ہے۔ مگر اس کی رجسٹریشن اب بند ہو چکی ہے۔ جنہوں نے اپلائی کر لیا ہے، وہ ابھی سے تیاری کریں۔ اور جنہوں نے نہیں کیا، وہ مایوس نہ ہوں! اگلا ٹیسٹ اکتوبر یا نومبر میں ہوگا، تو آپ ابھی سے تیاری شروع کر دیں تاکہ اس بار آپ کا کوئی چانس ضائع نہ ہو۔ *اس ٹیسٹ (USAT) کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟* یہ ٹیسٹ آپ کے لیے فارن (غیر ملکی) اسکالرشپ کے دروازے کھولتا ہے۔ اگر آپ کے USAT میں اچھے نمبر آ جاتے ہیں (65–70 سے زیادہ)، تو HEC کی طرف سے ملنے والی Fully Funded Scholarships میں آپ کی سلیکشن کنفرم ہوجاتی ہے۔ *خلاصہ:* اگر آپ نے اس بار اپلائی نہیں کیا تو پریشان نہ ہوں، اگلے USAT کی تیاری ابھی سے شروع کریں۔ یہ ٹیسٹ آپ کی قابلیت کو ثابت کرتا ہے، چاہے آپ کے FSC یا Matric میں کم مارکس ہی کیوں نہ ہوں۔ بس محنت کریں، تیاری کریں اور وقت پر اپلائی کریں۔ *ﻣُــﺤَــمَّﺪُ ﻣُــزَمِّــــل*
❤️ 7

Comments