
MEPCO Circle R.Y.Khan
May 19, 2025 at 01:29 AM
*بسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم*
سیفٹی ہدایات برائے لائن سٹاف
بتاریخ: 19مئی 2025
بروز سوموار ۔
*SAFETY ONE STEP AHEAD*
*حفاظتی پالیسی ! *کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی*.
*ہدایات برائے لائن سپرنٹنڈنٹ*
تمام لائن سپرنٹنڈنٹ صاحبان 11 kv،ٹرانسفارمر، کمپوزٹ لائن پرکام کروانے سے پہلے پی ٹی ڈبلیو ضرور حاصل کریں اور کام سے پہلے حفاظتی سامان کی فراہمی بشمول ایچ۔ٹی ڈیٹیکٹر کو یقینی بنائیں۔ لائن کے دونوں اطراف ارتھنگ یقینی بنائیں اور دوران کام سائٹ پر موجود رہیں۔
پرانے ، خراب یا ٹوٹے ہوئے پول پر لائن اسٹاف کو ہر گز کام نہ کرنے دیں۔ مزید کام کرنے والی جگہ پر اگر کوئی سیفٹی ہیزرڈ ہے تو اس کو فوراً رپورٹ کریں اور دور کرنے کے بعد لائن مین کو کام کیلئے بھیجیں۔
نوٹ: تمام لائن سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ جتنی بھی لٹکتی تاریں یا ٹیڑھے کھمبے جو کسی بھی عوام یا ملازم کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں اس کی فوراً نشاندہی کریں اور اس کو دور کریں۔
*ہدایات برائے لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین*
تمام لائن مین ٹی اینڈ پی بشمول سیفٹی ہیٹ،بیلٹ، ربڑ اور چمڑے کے گلوز اور حفاظتی بوٹ اور محکمانہ سیڑھی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
بغیر پی ٹی ڈبلیو 11 کے وی لائن اور ٹرانسفارمر پر کام مت کریں۔
ڈی فیوز کاٹے بغیر ایل ٹی پر کام مت کریں۔
ایل۔ٹی لائن پر کام کرنے سے پہلے کام کرنے والے ٹرانسفارمر کے ڈی فیوز کاٹیں اور ایل ٹی لائن کو لائف سیونگ چین سے ارتھ کریں۔مزید یہ کہ تمام اسسٹنٹ لائن مین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ
11KV، ایل ٹی لائن، ٹرانسفارمر، نیو کنکشن ، میٹر انسٹالیشن اور خراب میٹر کی تبدیلی کی صورت میں ہرگز لائن کے اوپر کام نہ کریں۔
پرانے ، خراب یا ٹوٹے ہوئے پول پر ہر گز کام نہ کریں۔ مزید کام کرنے والی جگہ پر اگر کوئی سیفٹی ہیزرڈ ہے تو اس کو فوراً لائن سپرنٹنڈنٹ کو رپورٹ کریں اور اسے دور کرنے کے بعد ہی کام کیلئے جائیں۔
اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
خیر اندیش
*انجینٸر عبدالحفیظ بھٹی*
*سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل رحیم یار خان
*ایس ڈی او, سیفٹی/سی ٹی سی*سرکل رحیم یار خان
👍
❤️
3