
Ummat I Muslima
June 10, 2025 at 02:43 AM
_اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ایک خوبصورت سا باکس تحفے میں دیں جس پر بڑے اور واضح حروف میں “صدقہ” لکھا ہو۔_
_انہیں نرمی سے سمجھائیں:_
_اگر روزانہ تمہیں 10 روپے ملتے ہیں، تو 9 روپے اپنے کام کے لیے رکھو اور 1 روپیہ اس “صدقہ باکس” میں ڈال دو۔_
_جب یہ باکس 10 دن میں 10 روپے سے بھر جائے، تو اپنے کسی غریب یا ضرورت مند دوست کو 10 روپے کی کوئی چیز لے کر دو۔ وقت کے ساتھ جب ان کی پاکٹ منی بڑھے، تو انہیں سمجھاتے رہیں کہ صدقے کی رقم بھی تھوڑی تھوڑی بڑھاتے جائیں۔_
_*ان شاءاللہ!* اس عمل سے ان کے دل میں دوسروں کا درد_ _محسوس کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، سخاوت اور ہمدردی ان کی فطرت بن جائے گی، اور وہ ایک حساس و نیک دل انسان بنیں گے۔_