Ummat I Muslima
Ummat I Muslima
June 14, 2025 at 03:03 AM
*بچوں کی تربیت کی چھوٹی مگر زبردست ٹپ:* 💡 "جیسے موبائل چارج کرتے ہیں ، ویسے بچوں کو بھی ’توجہ‘ سے چارج کریں !" *جیسے موبائل ہر رات چارج نہ کرو تو اگلے دن کام کا نہیں رہتا، ویسے ہی بچہ اگر روز تھوڑی سی توجہ، محبت، اور حوصلہ افزائی نہ پائے… تو اگلے دن وہ ضدی، بیزار یا چڑچڑا ہو سکتا ہے۔* 📌 *عملی مثال* : جب بچہ آ کر بے کار سی بات بھی سنائے کہ "امی! میں نے ایک چیونٹی دیکھی!" تو فوراً فیس بُک بند، فیس ٹو فیس آن! ہنس کر، آنکھوں میں دیکھ کر جواب دو: "*واقعی؟ کیا کر رہی تھی وہ چیونٹی*؟ واہ بیٹا! تم کتنے مشاہدہ کرنے والے ہو!" 🎈 *نتیجہ*: *بچہ سمجھے گا کہ وہ اہم ہے، سنا جاتا ہے، تو وہ ماں کے قریب ہوگا، باہر کی دنیا کے جھوٹے دلاسے نہیں ڈھونڈے گا۔* 🌷 *چھوٹی سی بات، مگر تربیت میں بڑا فرق ڈالتی ہے! _______________________ ❤️     ✍🏻ㅤ   📩      📤 ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ

Comments