
Ummat I Muslima
June 16, 2025 at 11:31 AM
زندگی ایک لمحہ ہے، جو پلک جھپکتے ہی گزر جاتا ہے۔
یہ اتنی مختصر ہے کہ نفرت، حسد اور نفاق جیسے منفی جذبات کی گنجائش ہی نہیں رکھتی۔
آج جو ہم سب موجود ہیں، کل صرف ایک یاد بن کر رہ جائیں گے۔
کسی کی آنکھوں کا آنسو، کسی کے دل کی ایک خاموش کسک۔
تو کیوں نہ زندگی کو محبت، معافی اور خلوص کے ساتھ گزارا جائے؟
کیوں نہ ہم ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کیونکہ آخرکار
ہم سب نے واپس لوٹ جانا ہے اور پیچھے رہ جانا ہے صرف ہمارے اعمال اور اچھے الفاظ.