
University of Narowal
May 20, 2025 at 11:01 AM
19 مئی 2025, نارووال:
جامعہ نارووال میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد، مقامی شعرا نے کلام پیش کیا
نارووال: جامعہ نارووال میں پنجاب کاؤنسل آف آرٹس اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے ایک خوبصورت محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے نامور شعرا نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔
مشاعرے کی صدارت معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر محمود کاوش نے کی، جبکہ جامعہ نارووال کے وائس چانسلر، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
محفل مشاعرہ میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد اشفاق، ٹرئیرر فاروق اعظم اور فیکلٹی ممبران سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شعرا نے اردو ادب کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے دلکش اور فکر انگیز اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر حاضرین نے شعرا کو خوب سراہا اور تالیوں سے داد دی۔
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر پنجاب کاؤنسل آف آرٹس غلام عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ شمسہ گیلانی نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ مشاعرہ نہ صرف نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے ادبی ذوق کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا بلکہ مقامی ادب و ثقافت کے فروغ میں بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔
😂
❤️
👍
😢
7