
تسی میرے نیازی دے لیول دے نئی او شوریو ✌️
June 17, 2025 at 03:13 PM
کچھ دوستوں نے پوچھا ہے کہ ایران کتنی دیر اسرائیل کے ساتھ لڑ سکتا ہے؟
اس کا جواب ایک ایرانی ملٹری کمانڈر نے دیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ تین ساڑھے تین سال تک لڑنے کا سامان ہمارے پاس ہے۔
میں سمجھتا ہوں یہ حقیقت ہے۔ ایران نے عراق کے خلاف جس کے ساتھ امریکہ برطانیہ پورا مغرب اور عالم عرب تھا تنہا 8 سالوں تک جنگ لڑی تھی۔ سابق پاکستانی فارن سیکرٹری تنویر احمد خان جنگ کے دنوں ایران میں پاکستان کے سفیر تھے۔ انہوں نے ایرانیوں کے resolve کو قریب سے دیکھا تھا۔ وہ کہا کرتے تھے کہ اتنی کٹھن اور طویل جنگ ایک ایران جیسی عظیم قوم ہی لڑ سکتی تھی۔ اور ہمیشہ کہتے تھے کہ اس قوم سے آپ جنگ نہيں جیت سکتے۔
یہی بات کل انڈیا کے نمبر ون دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہانی نے کہی کہ "ایران کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی۔"
جو کچھ اسرائیل نے ایران کے ساتھ کیا ہے اس کے بعد اسرائیل کو معافی نہيں ملنے والی ٹرمپ چاہے جتنی دھمکیاں ایران کو لگا لے۔ ایران اب اسرائیل کو سبق سکھائے گا۔ اور کسی اسٹیج پر Blitz لانچ کرے گا۔
*جمی ورک*