
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 11, 2025 at 02:56 PM
*🎍﷽ 🎍*
*✦- عمر ثانی- عمر بن عبدالعزیز -✦*
۔ *❀_ پوسٹ -56_❀*
┗─────────────❀
*✺ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ✺*
*★_ آپ کے ہاں چودہ بچے پیدا ہوئے تھے۔ ان میں سے گیارہ باقی رہ گئے تھے اور وہ سب کے سب اس وقت آپ کے پاس موجود تھے ۔ آپ نے ان سب کو نزدیک بلایا۔ انھیں دیکھا، پھر فرمانے لگے: ان جوانوں پر میری جان قربان ہو۔ میں انھیں بلا مال کے چھوڑے جا رہا ہوں، میرے بچو تمہارا باپ دو حال سے خالی نہیں یا تو تم مال دار بن جاؤ اور تمہارا باپ جہنم میں جائے یا محتاج بن جاؤ اور تمہارا باپ جنت میں جائے، تمہارا فقیر ہونا اور تمہارے باپ کا جنت میں جانا بہت اچھی بات ہے ۔ جاؤ تمہیں اللہ تعالی روزی پہنچائے گا،*
*★_ رجاء بن حیوۃ آپ کے پاس آئے اور بولے: امیر المومنین! یزید بن عبدالملک کو وصیت لکھ دیجیے اور انھیں اللہ کا خوف یاد ولائیے۔"*
*"_آپ نے یزید بن عبد الملک کے لیے یہ وصیت لکھی:- یزید ! جو لوگ تمہیں پسند نہ کریں، ان کا بھی خیال رکھنا _,*
*★_ جس وقت حضرت عمر رحمہ اللہ یہ وصیت لکھوا رہے تھے، تمام وادی سے رونے اور سسکیاں لینے کی آوازیں آرہی تھیں۔ پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ حالت اور بگڑ گئی اور آپ کے پاس صرف آپ کی زوجہ فاطمہ، ان کے بھائی مسلمہ اور آپ کے خادم مرشد ہی رہ گئے۔ ہوش میں آئے تو پھر آپ رات بھر بیدار رہے، فاطمہ مسلمہ اور مرشد بھی ساتھ جاگتے رہے۔ پھر صبح ہوگئی تو فاطمہ نے مرشد سے کہا: مرشد تم امیر المومنین کے پاس رہنا۔*
*★_ یہ کہہ کر وہ اپنے بھائی مسلمہ کے ساتھ چلی گئیں ۔ یہ لوگ رات بھر کے جاگے ہوئے تھے۔ نیند نے آلیا ۔ دن چڑھے ان کی آنکھ کھلی۔ امیر المومنین کے کمرے کی طرف آئے تو مرشد کو دروازے پر سویا ہوا پایا۔ انھوں نے اسے جگایا، فاطمہ نے اس سے کہا: مرشد ! تم باہر کیوں آگئے ؟ مرشد بولا: امیر المومنین نے ہی باہر بھیج دیا تھا۔ آپ نے فرمایا تھا، مرشد میرے پاس سے ہٹ جا۔ اللہ کی قسم ! مجھے ایک مخلوق نظر آرہی ہے۔ اس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ وہ انسان ہیں، نہ جن_,*
*★_ یہ سن کر میں باہر نکل آیا۔ نکلتے وقت میں نے سنا، آپ فرمارہے تھے۔ یہ آخرت کا گھر ہے، ہم اسے انھیں دیں گے جو دنیا میں بلندی اور فساد نہیں چاہتے اور اچھا انجام پارساؤں کا ہے_,"*
*"_یہ سن کر حضرت فاطمہ اندر کی طرف دوڑ پڑیں۔ آپ نے دیکھا، حضرت عمر رحمہ اللہ کی آنکھیں بند تھیں اور آپ دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔*
*📗عمر ثانی قدم بقدم (مصنف عبداللہ فارانی),*
https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30
*👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،*
╨─────────────────────❥
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
*❥✍ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
▉