☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 12, 2025 at 03:01 PM
🎍﷽ 🎍 *❥ نکاح ❥* *⚄ پارٹ- 67 ⚄* *⇛ جہیز کی بجائے نقدی دیں:-* ∞≅∞≅∞≅∞≅∞≅∞ *✪_ آخری درجے میں ایک بات یہ کہ نقدی کی صورت میں جہیز دے دیں۔ جو سامان ٹرک بھر کر جہیز میں دے دیتے ہیں اس کی بجائے اتنی رقم بیٹی کو دے دیں بلکہ جہاں ایک لاکھ کا سامان ہے تو ایک لاکھ کی بجائے دو لاکھ دے دیں ہمیں کوئی اشکال نہیں ہوگا۔* *"✪_ مگر ایسے نقدی کی صورت میں کوئی نہیں دے گا کیونکہ اگر نقد دے دیا تو لوگوں کوتو پتہ ہی نہیں چلے گا، لوگوں کو تو دکھانا مقصود ہے بلکہ لوگوں کو جمع کر کے پہلے دکھاتے ہیں، چاہے نالائق نے قرض لے کر یا بھیک مانگ کر ہی کیوں نہ دیا ہو،* *✪_ نقدی دینے میں یہ فائدے ہیں:-1_ نقدی کی صورت میں آپ نے بیٹی کو ہدیہ دے دیا تو اگر اس پر حج فرض ہو گیا تو وہ حج کر لے گی۔* *"✪_2_ اگر نقد پیسے دے دیئے تو پھر اللہ کے بندوں اور بندیوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں، بعض اللہ کے بندے ایسے ہیں کہ وہ تو سارا مال لگا دیں گے اللہ کے راستے میں، یہ لوگ تو خود پر حج فرض ہونے ہی ہی نہیں دیں گے۔ اگر بیٹی کو جہیز کی بجائے نقدی دے دی تو وہ بیٹی اگر اللہ کی بندی ہے، اس کے دل میں فکر آخرت ہے دل مال کی محبت سے پاک ہے تو وہ تو لگا دے گی ساری رقم اللہ کے راستے میں حج فرض ہی نہیں ہونے دے گی۔* *★_3 نقدی میں تیسرا فائدہ یہ ہے کہ میاں بیوی اپنی مصلحت کے مطابق جس چیز کی ضرورت ہوگی پوری کر لیں گے، پیسہ تو ایسی چیز ہے کہ اس سے ہر ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔* *★_4 اگر انہیں کوئی فوری ضرورت نہیں اور حج ادا کرنے کے بعد رقم بھی بچ گئی لیکن اللہ کی راہ میں لگانے کی ہمت نہیں ہو رہی تو اس رقم کو کسی تجارت میں لگا دیں گے، بیٹی اور اس کی اولاد کے لیے ایک ذریعہ آمدن ہو جائے گا۔* *⇲ اگلا پارٹ- 68🔜 انشاء اللہ _,* *® ↳ ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل _,* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں _,* *▍✿ طالب دعاء ✧* *▍✧ حق کا داعی✧* ▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔ http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments