☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 13, 2025 at 10:45 AM
🎍﷽ 🎍 *❥ نکاح ❥* *⚄ پارٹ- 68 ⚄* *⇰_ولیمہ کی شرعی حیثیت:-* ∞≅∞≅∞≅∞≅∞≅∞ *"✪_ دعوت ولیمہ کرنا سنت ہے، ولیمہ کا مسنون وقت دلہن کو گھر لانے اور ہمبستری کے بعد کا وقت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شب زفاف کے بعد ولیمہ فرمایا اس لیے جمہور کا مسلک یہی ہے, تاہم بعض علماء نے اس میں وسعت کا قول اختیار کیا ہے کہ نکاح ہو جانے کے بعد اسی وقت یا اس کے بعد یا رخصتی کے یا ہمبستری کے بعد جس وقت بھی ولیمہ کیا جائے ولیمہ کی سنت ادا ہو جائے گی۔* *"✪_ عقد نکاح سے پہلے ولیمہ کی کوئی اصل نہیں ۔ یعنی نکاح سے پہلے کسی بھی طرح ولیمہ کی سنت ادا نہیں ہو سکتی، اگر کسی نے نکاح سے پہلے کھانا کھلایا تو مباح تو ہے ولیمہ کا اجر و ثواب حاصل نہ ہو گا۔ ( فتاوی عثمانی: ۳۰۳/۲)* *"✪_ دعوت ولیمہ اس دعوت کو کہا جاتا ہے جو شادی کے بعد لوگوں کو کھلایا جائے ، اس کے لیے دنوں کی خاص تعداد مقرر نہیں، بلکہ اس کو شادی کرنے والے کی استطاعت پر چھوڑا گیا ہے، اگر وہ ایک سے زائد دنوں کی دعوت کرنا چاہتا ہو تو اس میں کوئی قباحت نہیں، ہاں ایک سے زائد دنوں تک کرنے میں فخر و غرور، ریا کاری، شہرت پسندی جیسے مقاصد شامل ہوں تو پھر اس نیت سے دعوت کرنا جائز نہیں۔* *"✪_ حضرت مفتی محمود حسن صاحب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ دعوت ولیمہ شادی و رخصتی سے تین روز تک ہوتی ہے اس کے بعد نہیں۔ ( فتاوی محموديه ٣٩١/٤ باب الوليمه)* *⇲ اگلا پارٹ- 69 🔜 انشاء اللہ _,* *® ↳ ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل _,* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں _,* *▍✿ طالب دعاء ✧* *▍✧ حق کا داعی✧* ▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔ http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments