☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 13, 2025 at 03:18 PM
❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 02-◈* *▣- محرم الحرام- فضائل و مسائل -▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ (9-10) نو دس محرم کا روزہ-1 ※* *▣__ صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ میں تشریف لائے تو یہود کو دیکھا کہ وہ اس دن کو روزہ رکھا کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا "_تم روزہ کیوں رکھتے ہو ؟ کہنے لگے یہ بہت اچھا دن ہے, اس دن میں حق تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن فرعون سے نجات دی تھی اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس دن کا روزہ رکھا,* *▣__ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم بہ نسبت تمہارے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی موافقت کے زیادہ حق دار ہیں، پھر آپ ﷺ نے خود بھی روزہ رکھا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی اس دن کے روزے کا حکم دیا۔* *®_ صحیح بخاری ،* *▣__صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کا ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔* *®_ صحیح مسلم,* *"▣___ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں جب بھی عاشورا کا دن آتا آپ روزہ رکھتے لیکن وفات سے پہلے جو " عاشوراء کا دن آیا تو آپ نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور ساتھ ہی یہ بھی ارشاد فرمایا کہ دس محرم کو ہم بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی روزہ رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہلکی سی مشابہت پیدا ہو جاتی ہے, اس لئے اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو صرف عاشورہ کا روزہ نہیں رکھوں گا بلکہ اس کے ساتھ ایک رزوہ اور ملاؤں گا تا کہ یہودیوں کے ساتھ مشابہت ختم ہو،* *"▣_ لیکن عاشوراء کا دن آنے سے پہلے حضور اللہ علیہ وسلم کا آپ کو اس پر عمل کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن چونکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرما دی تھی اس لئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین نے عاشوراء کے روزہ میں اس بات کا اہتمام کیا اور 9 محرم یا 11 محرم کا ایک روزہ اور ملا کر رکھا اور اس کو مستحب قرار دیا اور تنہا عاشورا کے روز ور رکھنے کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی روشنی میں مکروہ تنزیہی اور خلاف اولیٰ قرار دیا۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* *▣_ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد میں ہمیں ایک سبق اور ملتا ہے وہ یہ کہ غیر مسلموں کے ساتھ ادنی مشابہت بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمائی حالانکہ وہ مشابہت کسی برے اور نا جائز کام میں نہیں تھی بلکہ ایک عبادت میں مشابہت تھی کہ اس دن جو عبادت وہ کر رہے ہیں اسی دن ہم بھی وہی عبادت کر رہے ہیں لیکن آپ ﷺ نے اس کو بھی پسند نہیں فرمایا کیوں؟* *"_ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جو دین عطا فرمایا ہے وہ سارے ادیان سے ممتاز ہے۔* *"▣__ جب عبادت, بندگی اور نیکی کے کام میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشابہت پسند نہیں فرمائی تو اور کاموں میں اگر مسلمان ان کی مشابہت اختیار کریں تو یہ کتنی بری بات ہوگی, اگر یہ مشابہت جان بوجھ کر اس مقصد سے اختیار کی جائے کہ میں ان جیسا نظر آؤں تو یہ گناہ کبیرہ ہے۔* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 *❥✍ Haqq Ka Daayi ❥* http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments