☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 15, 2025 at 12:37 PM
🎍﷽ 🎍 *❥ نکاح ❥* *⚄ پارٹ- 70 ⚄* *⇰_لڑکی والوں کی طرف سے دعوت مسنون نہیں:-* ∞≅∞≅∞≅∞≅∞≅∞ *"✪_نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں رخصتی کا کوئی خاص طریقہ نہیں تھا اور نہ ہی بارات اور لوگوں کے اجتماع کا کوئی اہتمام تھا، جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو ان کی والدہ محترمہ نے رخصت کیا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالی عنہا کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر روانہ فرمایا،* *"✪_ البتہ اگر پردے کا اہتمام ہو، مردوں کے ساتھ اختلاط وغیرہ مفاسد نہ ہوں تو رخصتی کے وقت قریبی رشتہ دار خواتین کے گھر میں جمع ہونے کی گنجائش ہے اور ان کے لیے بقدر استطاعت کھانے کا انتظام کرنا بھی درست ہے، لیکن کھانے کو صرف مہمان نوازی کی حیثیت دی جائے، اس کو ولیمہ کی طرح دعوت مسنونہ نہ سمجھا جائے، کیونکہ رخصتی کے وقت لڑکی والوں کی طرف سے کھانے کا انتظام شریعت میں ثابت نہیں۔* *✪"_ حضرت مفتی محمود حسن صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ ولیمہ لڑکا اور اس کے اولیا کریں گے لیکن جو لوگ لڑکی والے کے مکان میں مہمان آتے ہیں ان کا مقصود شادی میں شرکت کرنا ہے اور ان کو بلایا بھی گیا ہے، تو آخر وہ کھانا کہاں جا کر کھائیں گے، اور اپنے مہمانوں کو کھانا کھلانا شریعت کا حکم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی، البتہ لڑکے والوں کی طرح ولیمہ کی دعوت لڑکی کی طرف سے ثابت نہیں۔* *®_ (فتاوى محموديه ۳۹۲/۱۷)* *⇲ اگلا پارٹ- 71 🔜 انشاء اللہ _,* *® ↳ ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل _,* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں _,* *▍✿ طالب دعاء ✧* *▍✧ حق کا داعی✧* ▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔ http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://www.facebook.com/share/1BYZV136N9/ *👆🏻 فیس بک پیج کو لائک & فالو کیجیے _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments