☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 15, 2025 at 04:41 PM
❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 05-◈* *▣- محرم اور عاشوراء کے دن ناجائز کام -▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ ماتم، نوحہ کرنا اور سوگ منانا ※* *"▣_(1)_ماہ محرم کو بعض لوگ منحوس مہینہ سمجھتے ہیں حالانکہ اوپر گزرا ہے کہ یہ مبارک مہینہ ہے بڑے بڑے عظیم واقعات اس ماہ پیش آئے ہیں،* *"▣__ کئی لوگ اس مہینہ میں خصوصاً عاشوراء کے دن ماتم کرتے ہیں اور غم کا اظہار کرتے ہیں یہ گناہ ہے, اسلام ہمیں صبر واستقامت کی تعلیم دیتا ہے, زور زور سے رونا پیٹنا, سینہ کوبی کرنا کپڑے پھاڑنا اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں,* *"▣__ اسلام کا حکم تو یہ ہے کہ کسی کے مرنے سے تین دن بعد غم کا اظہار نہ کرو اور نہ سوگ مناؤ, صرف عورت کے لئے اپنے شوہر کے مرنے کے بعد چار ماہ دس دن تک سوگ منانا ضروری ہے۔ شوہر کے علاوہ کسی اور کا خواہ باپ ہو یا بھائی ہو یا بیٹا ہو تین دن کے بعد سوگ منانا جائز نہیں,* *"▣__ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو اپنے والد کی وفات کی خبر پہنچی تو تین دن کے بعد خوشبو منگائی اور چہرے کو لگائی اور فرمایا کہ مجھے اس کی ضرورت نہ تھی ( کیونکہ بوڑھی ہو چکی تھیں اور خاوند یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو چکی تھی ) لیکن میں نے باپ کا سوگ ختم کرنے کے لئے خوشبو لگائی کیونکہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ کسی مسلمان عورت کے لئے تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں۔* *"▣__ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تین دن سے زائد سوگ منانا جائز نہیں, بعض لوگ سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سوگ مناتے ہیں, محرم میں اچھے کپڑے نہیں پہنتے, بیوی کے قریب نہیں جاتے, چار پائیوں کو الٹا کر دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ, حالانکہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو تقریباً چودہ سو سال ہو چکے ہیں، یہ سب نا واقفیت کی باتیں ہیں، اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت پر رکھیں۔ ( آمین یارب العالمین),* *※ (2)_ محرم میں ایصال ثواب کے لئے کھانا پکانا ※* *"▣__محرم کے مہینے میں بالخصوص نویں دسویں اور گیارہویں تاریخ میں کھانا پکا کر حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح کو ایصال ثواب کرتے ہیں,*. *"▣__ ایصال ثواب کا سب سے افضل طریقہ یہ ہے کہ اپنی وسعت کے مطابق نقد رقم کسی کار خیر میں لگا دے یا کسی مسکین کو دے دے,* *"_ یہ طریقہ اس لئے افضل ہے کہ اس سے مسکین اپنی ہر حاجت پوری کر سکے گا اور اگر آج اسے کوئی ضرورت نہیں تو کل کی ضرورت کے لئے رکھ سکتا ہے نیز یہ صورت دکھلاوے سے بھی پاک ہے۔*. *"▣__ حدیث میں مخفی صدقہ دینے والے کی یہ فضیلت وارد ہوئی ہے کہ ایسے شخص کو اللہ تعالی بروز قیامت عرش کے سایہ میں جگہ عنایت فرمائیں گے جبکہ اور کوئی سایہ نہیں ہوگا اور گرمی کے سبب لوگ پسینوں میں غرق ہو رہے ہوں گے ۔* *"▣__ فضیلت کے لحاظ سے دوسرے درجے پر یہ صورت ہے کہ مسکین کی حاجت کے مطابق اسے صدقہ دیا جائے یعنی اس کی ضرورت کو دیکھ کر اسے پورا کیا جائے,* *"▣__ یہ ایصال ثواب کی صحیح صورتیں ہیں۔* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* ┏─═┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄✪ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 *❥✍ Haqq Ka Daayi ❥* http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://www.facebook.com/share/1BYZV136N9/ *👆🏻 فیس بک پیج کو لائک & فالو کیجیے _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments