☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 16, 2025 at 12:59 PM
🎍﷽ 🎍 *❥ نکاح ❥* *⚄ پارٹ- 71 ⚄* *∆_نکاح کے موقعہ پر مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا:-* ∞≅∞≅∞≅∞≅∞≅∞ *✪_ مجلس نکاح میں اشیاء خوردنی کی تقسیم خواہ اشیاء از قسم کھجور یا مٹھائی ہوں یا دوسری چیزیں، نہ فرض ہے نہ واجب اور نہ سنت مؤکدہ کی قبیل سے ہے، کیونکہ صحیح روایات میں بوقت نکاح ان چیزوں کی تقسیم کا ذکر نہیں آیا ہے نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مواظبت فرمائی ہے، نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم نے اس پر مواظبت کے طور پر عمل فرمایا ہے،* *"✪_ لہذا اگر اس عمل کو لازم یا سنت سمجھ کر کیا جائے تو نا جائز ہوا, لیکن اگر بوقت نکاح اشیاء خوردنی کی تقسیم اس غرض سے کی جائے کہ چونکہ یہ ایک مبارک مجلس اور نیک تقریب ہے جس میں مسلمان مرد اور عورت کے درمیان عقد نکاح کیا گیا ہے جو ایک عبادت بھی ہے اور خدا کی طرف سے ایک نعمت بھی، لہذا اس موقعہ پر شکرانے کے طور پر یا فریقین میں سے ایک فریق اس نیت سے کھانا کھلانے کا انتظام کر دے کہ آپس میں محبت بڑھے اور دوستی مضبوط ہو جائے تو ایسا کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے اور کچھ بعید نہیں کہ تالیف قلوب کی نیت سے کیا گیا یہ عمل اجر وثواب کا ذریعہ بن جائے ،* *"✪_ کیونکہ شریعت نے ہر اس عمل کی ہمیں ترغیب دی ہے جس کی وجہ سے آپس میں باہمی محبت بڑھتی ہو اور دینی تعلقات مضبوط ہوتے ہوں۔* *⇲ اگلا پارٹ- 72 🔜 انشاء اللہ _,* *® ↳ ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل _,* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں _,* *▍✿ طالب دعاء ✧* *▍✧ حق کا داعی✧* ▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔ http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://www.facebook.com/share/1BYZV136N9/ *👆🏻 فیس بک پیج کو لائک & فالو کیجیے _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments