
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 16, 2025 at 02:57 PM
❁
❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
•–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–•
︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽
*▣_ شہادت حسین _▣*
︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾
*◈- پوسٹ- 08-◈*
*▣- منکرات محرم -▣*
◆══◆══◆══◆══◆══◆
*※ محرم کی حقیقت ※*
*▣_(1)_ سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو امام کہنے کی کیا حیثیت ہے:-*
*"▣_ ”امام“ کا لفظ اہل حق کے ہاں بھی استعمال ہوتا ہے اور شیعہ کے ہاں بھی۔ اہل حق کے ہاں اس کے معنی پیشوا رہبر اور مقتدا کے ہیں اور اہل تشیع کے ہاں امام عالم الغیب اور معصوم ہوتے ہیں۔ ان کے ہاں امام کا درجہ نبیوں سے بھی بڑا ہے،*
*"▣_ ظاہر ہے کہ اس لفظ کے استعمال کرنے میں ہم تو وہی معنی ملحوظ رکھتے ہیں جو اہل حق کے ہاں ہیں۔ اس اعتبار سے تمام صحابہ تابعین اولیاء اللہ اور علماء امام ہیں۔ اس لئے امام ابوبکر امام عمر امام عثمان امام علی امام ابو هريرة رضی اللہ تعالیٰ عنہم کہنا چاہئے۔*
*"▣_ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب صحابہ ستاروں کی مانند ہیں_,"*
*"_سب کے سب امام ہیں جس کی چاہو اقتداء کر لو، ہر ستارے میں روشنی ہے جس سے چاہو روشنی حاصل کر لو، اس معنی میں سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم امام ہیں،*
*"▣_سوچنے کی بات یہ ہے کہ لوگ امام ابوبکر نہیں کہتے امام عمر نہیں کہتے, امام حسن اور امام حسین ہی کہتے ہیں , معلوم ہوا کہ یہ اثر مسلمانوں میں کہیں غیر سے آیا ہے یہ تشیع کا اثر مسلمانوں میں سرایت کر گیا ہے، اگر اہل حق علماء میں سے کسی نے ان حضرات کو امام کہہ دیا ہے تو انہوں نے اس کے صحیح معنی میں امام کہا ہے، مگر اس سے مغالطہ ضرور ہوتا ہے اس لئے اس سے احتراز ضروری ہے۔*
*※ (2)_علیہ السلام کا اطلاق ※*
*▣_ایسے ہی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے لئے علیہ السلام بھی وہی لوگ کہتے ہیں جو انہیں انبیاء علیہم السلام کا درجہ دیتے ہیں, اس سے بھی احتراز لازم ہے۔,*
*"▣__ جس طرح دوسرے صحابہ کرام کے ساتھ عزت و احترام کا معاملہ کیا جاتا ہے وہی معاملہ ان حضرات کے ساتھ بھی رکھنا چاہئے, جس طرح حضرت ابو بکر، حضرت عمر و دیگر صحابہ کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دعائیہ کلمات لکھے اور کہے جاتے ہیں ایسے ہی دعائیہ کلمات حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بھی لکھے اور کہے جائیں۔*
*"▣__(3)_ مسلمانوں کے ناموں میں اہل تشیع کا اثر :-*
*"▣__مسلمانوں کے ناموں میں بھی اہل تشیع کا اثر پایا جاتا ہے مثلاً اصل نام کے ساتھ جس طرح محض تبرک کے لئے محمد اور احمد ملانے کا دستور ہے اسی طرح علی، حسن، حسین ملایا جاتا ہے۔ صدیق فاروق عثمان اور کسی صحابی کا نام بطور تبرک اصل نام کے ساتھ ملانے کا دستور نہیں۔*
*"▣__ نسبت غلامی بھی علی حسن، حسین کی طرف تو کی جاتی ہے مگر اور کسی صحابی کو گوارا نہیں کیا جاتا۔*
*"▣__عورتوں میں کنیز فاطمہ کا نام تو پایا جاتا ہے مگر خدیجہ عائشہ ودیگر ازواج مطہرات اور صاحبزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی کنیز کہیں سنائی نہیں دیتی۔*
*"▣__ اس سے بھی بڑھ کر الطاف حسین، فضل حسین اور فیض الحسن جیسے شرکیہ نام بھی مسلمانوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔*
*⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)*
https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30
*👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،*
◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
*❥✍ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
https://www.facebook.com/share/1BYZV136N9/
*👆🏻 فیس بک پیج کو لائک & فالو کیجیے _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
▉