☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
June 17, 2025 at 04:37 PM
❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 10-◈* *▣ _فضائل اہل بیت نبوی ﷺ ▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ (1)_ اہل بیت کی اولین مصداق ازواج مطہرات ہیں ※* *▣_ یہ ایک حقیقت ہے جس میں کسی شک شبہ کی گنجائش نہیں کہ اہل البیت“ کا لفظ قرآن مجید میں ازواج مطہرات ہی کے لئے استعمال ہوا ہے,* *▣__ سورۃ الاحزاب ( آیت -33) میں ازواج مطہرات کو کچھ خاص ہدایات دینے کے بعد فرمایا گیا ہے۔ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُم الرِّجْسَ أَهْلَ البَيْتِ وَيُطَهِّرَكُم تطهيراً ... جس کا مطلب یہ ہے کہ اے ہمارے پیغمبر کی بیویوں ا تم کو جو یہ خاص ہدایتیں دی گئیں ہیں ان سے اللہ کا مقصد تم کو زحمت و مشقت میں مبتلا کرنا نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ ان ہدایات سے یہ ہے کہ تم کو ہر قسم کی ظاہری و باطنی برائی اور گندگی سے مطہر اور پاک صاف کر دیا جائے_,"* *▣__جو شخص عربی زبان کی کچھ بھی واقفیت رکھتا ہے اس کو سورہ احزاب کے اس پورے رکوع کے پڑھنے کے بعد اس میں کوئی شک شبہ نہیں ہوگا کہ یہاں اہل بیت کا لفظ رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات ہی کے لئے استعمال ہوا ہے،* *▣__ لیکن یہ کیسی عجیب بات ہے کہ قرآن پر ایمان رکھنے والے ہم مسلمانوں کا حال آج یہ ہے کہ اہل البیت کا لفظ سن کر ہمارا ذہن ازواج مطہرات کی طرف بالکل نہیں جاتا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا اور ان کے شوہر حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور ان دونوں کی ذریت (رضی اللہ عنہم ) ہی کی طرف جاتا ہے۔* *※ (2)_اہل بیت اور حضور ﷺ کی دعا ※* *▣__البتہ حدیث شریف سے یہ بات ثابت ہے کہ جب سورہ احزاب کی آیت (آیت ٣٣) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا اور ان کے دونوں صاحبزادوں حضرت حسن اور حضرت حسین اور ان کے ساتھ ان کے شوہر اور اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی مرتضیٰ (رضی اللہ عنہم اجمعین ) کو ایک کملی میں اپنے ساتھ لے کر دعاء فرمائی: "اللَّهُمَّ هُو لاءِ أَهْلُ بَيتِى فَاذْهِبْ عَنْهُمُ الرّجُسَ وَطَهِرهُم تَطْهِيراً " (اے اللہ ! یہ بھی میرے اہل بیت ہیں ان سے بھی ہر طرح کی برائی اور گندگی کو دور فرمادے اور ان کو مکمل طور پر مطہر و پاک صاف فرمادے)* *▣__ بلاشبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا قبول ہوئی اور یہ حضرات بھی شامل ہو گئے،* *"▣__ الغرض یہ کہنا کہ ازواج مطہرات آپ ﷺ کے اہل بیت میں سے نہیں ہیں بلکہ اس لفظ کا مصداق صرف آپ کی ایک بیٹی، ایک داماد اور دو نواسے ہیں، نہ تو زبان کے لحاظ سے درست ہے نہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے ,* *"▣__بلکہ ایک خاص فرقہ کے فنکاروں کی سازش کے نتیجہ میں اس غلطی نے امت میں عرف عام کی حیثیت اختیار کر لی اور ہماری سادہ دلی کی وجہ سے اس طرح کی بہت سی دوسری غلط باتوں کی طرح اس کو بھی قبول عام حاصل ہو گیا اور جیسا کہ عرض کیا گیا حالت یہ ہو گئی کہ اہل بیت کا لفظ سن کر ہمارے اچھے پڑھے لکھوں کا ذہن بھی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن اجمعین کی طرف نہیں جاتا جو قرآن مجید کی رو سے اس لفظ کی اولین مصداق ہیں۔* *"▣__واللہ اعلم بالصواب:-* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30 *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 *❥✍ Haqq Ka Daayi ❥* http://haqqkadaayi.blogspot.com *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ *👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,* https://www.facebook.com/share/1BYZV136N9/ *👆🏻 فیس بک پیج کو لائک & فالو کیجیے _,* https://t.me/haqqKaDaayi *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* ▉

Comments