دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
June 18, 2025 at 01:00 AM
*پریس ریلیز برائے اشاعت 18 جون 2025* *16 جون 2025* *تحریکِ لبیک پاکستان (TLP)* *حالیہ اسرائیل-ایران جنگی صورتحال امتِ مسلمہ کو آپس میں کمزور کرنے، تباہ و برباد کرنے اسرائیل کے غلبے کی راہ ہموار کرنے کا ایک گھناونا منصوبہ ہے۔ سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* کسی بھی اسلامی ملک پر اسرائیلی حملہ، پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* اگر اسرائیل نے پاکستان پر حملے کا سوچا بھی، تو ہم وہ جواب دیں گے جسے دیکھ کر اسرائیل کے حامیوں کے ایوان لرز جائیں گے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* پاکستان صرف ایٹمی قوت نہیں، یہ عاشقانِ رسول ﷺ کا ملک ہے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* ہم نہ صرف ملک کا، بلکہ دین، امت اور قبلہ اول کا دفاع کریں گے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* تحریکِ لبیک پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش، اور مسلم حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ اسرائیل عالمِ اسلام کا دشمنِ اوّل ہے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف خاموشی گناہ ہے، اور جو خاموش ہے وہ شریکِ جرم ہے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* تحریکِ لبیک پاکستان مظلوموں کی آواز اور ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* اگر وقت آیا تو پاکستان کی عوام اسرائیل کو وہ سبق سکھائے گی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ *سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی* لاہور: ( ) سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی حالیہ اسرائیل و ایران کشیدگی اور پورے خطے میں اسرائیلی جارحیت کے بڑھتے ہوئے خطرے پر شدید اور دوٹوک ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی ناپاک بنیاد سے جاری خون ریزی کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے, اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی، اس کی جارحانہ فطرت، اور کسی بھی اسلامی ملک پر حملہ امتِ مسلمہ کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ اگر اسرائیل نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا بچہ بچہ ناموسِ رسالت ﷺ اور امتِ مسلمہ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان اسرائیل کو ایک غاصب، ناپاک، ناجائز اور غیر قانونی ریاست تصور کرتی ہے، جس کی بنیاد 1948 میں فلسطینی مسلمانوں کے خون، قتلِ عام، جبری ہجرت اور سامراجی سازشوں پر رکھی گئی۔ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا۔ 1967، 1982 اور دیگر جنگوں میں اسرائیل نے اردن، شام، لبنان اور مصر پر حملے کیے۔ بیت المقدس پر قبضہ، مسجد اقصیٰ کی توہین، اور قبلۂ اول پر یہودی قبضے کی سازشیں جاری ہیں۔ تحریکِ لبیک پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے، جہاں معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں اور پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش، اور مسلم حکمران بے حس ہو چکے تحریکِ لبیک پاکستان سمجھتی ہے کہ حالیہ اسرائیل-ایران جنگی صورتحال امتِ مسلمہ کو آپس میں کمزور کرنے، تباہ و برباد کرنے اسرائیل کے غلبے کی راہ ہموار کرنے کا ایک گھناونا منصوبہ ہے۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی اسلامی ملک پر اسرائیلی حملہ، پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ہم، فلسطین، شام، لبنان، یمن، افغانستان، ترکی، مصر سمیت ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر اسرائیل نے پاکستان پر حملے کا سوچا بھی، تو ہم وہ جواب دیں گے جسے دیکھ کر اسرائیل کے حامیوں کے ایوان لرز جائیں گے۔ پاکستان صرف ایٹمی قوت نہیں، یہ عاشقانِ رسول ﷺ کا ملک ہے۔ ہم نہ صرف ملک کا، بلکہ دین، امت اور قبلہ اول کا دفاع کریں گے۔ تحریکِ لبیک پاکستان عالمِ اسلام، تمام مسلم حکومتوں، علمائے کرام اور دینی و ملی قیادتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ عالمی فورمز پر اس کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے مستقل اور مؤثر امدادی اقدامات اٹھائے جائیں۔ مسلم افواج کو ایک متحد اسلامی دفاعی بلاک کی صورت میں منظم کیا جائے۔ تحریکِ لبیک پاکستان واضح الفاظ میں اعلان کرتی ہے کہ اسرائیل عالمِ اسلام کا دشمنِ اوّل ہے۔ اس کی دہشتگردی کے خلاف خاموشی گناہ ہے، اور جو خاموش ہے وہ شریکِ جرم ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان مظلوموں کی آواز اور ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ اگر وقت آیا تو پاکستان کی عوام اسرائیل کو وہ سبق سکھائے گی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ *جاری کردہ:* *شعبہ نشر و اشاعت* *تحریکِ لبیک پاکستان* *•┈┅❀ شاہین رضوی میڈیا ❀┅┈•*           *⁩S҉R҉M҉*
🫀 1

Comments