Jobs and Education Network | New Pak Jobs | Latest Career Opportunities in 🇵🇰
Jobs and Education Network | New Pak Jobs | Latest Career Opportunities in 🇵🇰
June 18, 2025 at 01:41 PM
بعد کے لیے کچھ مت چھوڑیں بعد میں چائے ٹھنڈی ہو جاتی ہے، بعد میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ بعد میں راتیں دن میں بدل جاتے ہیں، بعد میں لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔ بعد میں ذہن میچور ہو جاتا ہے اور آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ میچورٹی بورنگ ہوتی ہے۔ بعد میں لوگ بوڑھے ہو جاتے ہیں، بعد میں زندگی گزر جاتی ہے۔ جب آپ کو کچھ کرنے کا موقع ملے گا تو دلچسپی اور توانائی وہ نہیں ہو گی جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔ بعد میں تو آپ کو کچھ نہ کرنے کا افسوس رہے گا 💯 آج نیکی کریں، کل ہو سکتا ہے وقت نہ ملے۔ آج لوگوں کی مدد کریں، اللہ کو یاد کریں، کیونکہ بعد میں شاید فرصت نہ ہو۔ آج دنیا میں گھومیں پھریں، خوشیاں منائیں، زندگی انجوائے کریں ہو سکتا ہے کل کو جسم یا حالات اجازت نہ دیں۔ آج اپنی جائز خواہشات پوری کریں، کیونکہ کل آپ کی زندگی دوسروں کی ضروریات میں گزر سکتی ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کی اولاد آپ کے خواب پورے نہ کر سکے، بلکہ وہ اپنی اولاد کی ضروریات پوری کرنے میں مصروف ہو۔ زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے، اسے بعد پر نہ چھوڑیں۔ کیونکہ "بعد" ہمیشہ نہیں آتا۔

Comments