
فہمِ دین
June 12, 2025 at 07:23 PM
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*حدیثِ نبوی ﷺ*
سیدنا انس بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”یہ فلاں خاتون کو دے آؤ کیونکہ وہ خدیجہ کی دوست تھی، یہ فلاں عورت کے گھر لے جاؤ کیونکہ وہ خدیجہ سے محبت کرتی تھی۔“
(الأدب المفرد: 232، قال الشيخ الألباني: حسن)
*فوائد و مسائل*
❶ اس حدیث میں دوستی کا ذکر ہے اور اللہ کی رضا کے لیے دوستی بھی نیکی کا کام ہے۔ دوستی کی قدر کرنا اور اچھے جذبات کا اظہار بھی قولِ معروف میں داخل ہے۔
❷ اس حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے محبت کا بھی پتا چلتا ہے کہ آپ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے، حتیٰ کہ ان کی وفات کے بعد بھی ان کا لحاظ رکھا اور ان کی دوستوں سے صلہ رحمی کرتے رہے۔
(فضل الله الأحد شرح الأدب المفرد: 232)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

❤️
1