فہمِ دین
فہمِ دین
June 13, 2025 at 10:35 PM
انڈین ایئر لائنز کی وہ پرواز کتنے ہی مسافروں کی امیدوں اور خوابوں کا مرکز تھی۔ کوئی اپنے پیاروں سے ملنے کی خوشی میں سرشار تھا، تو کوئی ایک نئی منزل کے تصور میں گم۔ ہر چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی، ہر دل میں ایک منصوبہ تھا اور ہر آنکھ مستقبل کے سپنے دیکھ رہی تھی۔ چند ہی لمحوں میں ہنستی مسکراتی زندگیاں ایک خاموش داستان بن گئیں۔ زندگی کا سفر کس قدر غیر یقینی ہے، اس کا احساس اچانک پیش آنے والے حادثات دلاتے ہیں۔ یہ واقعات ہمیں غفلت سے جھنجھوڑ کر یاد دلاتے ہیں کہ یہ دنیا محض ایک عارضی پڑاؤ ہے اور ہماری اصل منزل آخرت ہے۔ یہاں کی ہر کامیابی، ہر رشتہ، ہر شے فانی ہے۔ باقی رہے گا تو صرف ہمارا ایمان اور وہ نیک اعمال جو ہم آگے بھیج رہے ہیں۔ ایسے حادثات ایک خاموش پیغام ہیں کہ دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر اپنی دائمی زندگی کو بھول مت جانا۔ یہ زندگی ایک مہلت ہے تاکہ ہم اس دائمی ٹھکانے کے لیے زادِ راہ اکٹھا کر لیں۔ اور ہم سب ایک ایسے سفر پر ہیں جہاں اگلا موڑ کیا لائے گا، کوئی نہیں جانتا۔ لہٰذا، اس سے پہلے کہ مہلت کی ڈور کٹ جائے، ہمیں اپنے رب سے رشتہ مضبوط کرنا ہے اور اپنے اعمال کو سنوار کر اس دائمی سفر کی تیاری کرنا ہے جہاں کوئی ساتھ نہ ہوگا۔ اللہ ہم سب کو اچانک آنے والی مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔ ہمیں دنیا کی حقیقت سمجھنے، اور اپنی آخرت کی بہترین تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ أم زينب

Comments