فہمِ دین
فہمِ دین
June 14, 2025 at 08:08 PM
*📌کتاب الرقاق* - *باب:{1} "زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے۔"* - *حدیث: {2} حصہ {2}* 💫ابن المنیر کہتے ہیں یہ دو حدیثیں امام البخاری نے ذکر کی ہیں: 1️⃣ پہلی حدیث اس اعتبار سے ہے کہ لوگوں کی اکثریت کی ایک بڑی تعداد ان دو نعمتوں "صحت اور فراغت" کے بارے میں دھوکے میں ہے۔ وہ آخرت کی نعمتوں اور آخرت کی زندگی کے مقابلے میں ان دو نعمتوں "صحت اور فراغت" کو دنیا کی زندگی پر خرچ کر رہے ہیں ۔ 2️⃣ اور اگلی حدیث میں بتا رہے ہیں کہ: ان دو نعمتوں کو یہاں استعمال کرنا چاہیئے تھا آخرت کی کامیابی کے لئے لیکن وہ دنیا کے لئے استعمال کرتا ہے، یہ دو نعمتیں دنیا کی کامیابی کے لیے نہیں ملی تھیں بلکہ یہ دو نعمتیں آخرت کی کامیابی کے لئے ملی تھیں۔ لیکن انسان آخرت کو پس پشت ڈال کر اس کو بھلا کے دنیا ہی کے لیے اس کو خرچ کرتا ہے اصل زندگی وہ ہے جس کو چھوڑ کر یہ دنیا میں مشغول ہوچکے ہیں اصل زندگی آخرت کی ہے۔ اگر کوئی آدمی آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا کے لیے کوشش کریں منع نہیں ہے، غلط نہیں لیکن نقصان میں وہ آدمی ہے جو آخرت کے بجائے دنیا ہی کے لیے اپنی صحت کو، اپنی فراغت کو اور اپنے وقت کو استعمال کریں۔ *"لہذا کتاب الرقاق کے پہلے باب کے مقدمے کا مقصود یہ ہے کہ: آدمی آخرت کی فکر کرنے والا بنے۔ کیونکہ دنیا تو اس کو اپنی طرف کھینچتی ہے، مشغول کرتی ہے اور اس کے دل کو سخت کرتی ہے تاکہ وہ آخرت سے دور چلا جائے اس کا دل سخت ہو جائے اور وہ گناہگار ہوکر مرے"* 💫دوسرا باب آخرت میں دنیا کی مثال کیا ہے آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت کیا ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے إن شاء اللہ 👆🏽یہ نکات شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے درس سے لیے گئے ہیں۔ *🎙️شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ* *📚 دورہ علمیہ: کتاب الرقاق* کتاب الرقاق کے تمام حصے یہاں موجود ہے ⬇️ ⬇️ https://t.me/Faham_e_Deen

Comments