
فہمِ دین
June 15, 2025 at 10:10 PM
*📌توحيد کیا ہے؟ [حصہ: 4*]
💫 توحید اور شرک کے بارے میں تفصیلی علم ایک مسلمان کو ہونا چاہیے۔
اللہ تعالی فرماتا ہے
*الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ*
جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم کو ملنے نہیں دیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے امن کا وعدہ ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔(الانعام:82)
_*دو شرطیں اور دو وعدے ہیں.*_
_*دو شرطیں:*_
1️⃣ *الَّذِينَ آمَنُوا*
جو لوگ ایمان لائے (ختم ہو گیا کام نہیں اور ایک کام ہے اس کے بعد)
2️⃣ *وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ*
اور اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہیں کی
*ظلم سے مراد کیا ہے؟*
صحابہ اللہ کے نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا اللہ کے رسول ہم میں سے کون ہیں جس نے اپنے اوپر ظلم نہ کیا ہو یعنی کون ہیں جس نے کچھ نہ کچھ غلطی نہ کی ہو؟
آپ نے کہا:
*ألَم تسمَعوا ما قالَ لقمانُ لابنِهِ:*
کیا تم نے سنا نہیں لقمان نے اپنے بیٹے سے کیا کہا تھا
*يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ*
اے بیٹے شرک مت کرنا اللہ کے ساتھ، اس لیے کہ شرک ظلمِ عظیم ہے
تو یہاں جو کہا گیا کہ اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہیں کی تو آپ نے فرمایا "ظلم" سے مراد یہاں "شرک" ہے
معلوم ہوا کہ ایمان لانے کے بعد بھی ایک چیز رہ جاتی ہے کامیاب ہونے کے لیے اگر وہ نہ کریں تو ایمان لانا فائدہ نہیں دے گا ایمان لانے کے بعد یہ امکان ہے کہ اس ایمان میں شرک مل جائے
*مثال:-*
- آپ نے پاک پانی لیا وضو کے لیے اور آپ بیٹھے ہی تھے وضو کرنے کے لئے کہ آپ کے بچے نے اس میں پیشاب کر دیا تو کیا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے تو پاک پانی ہی لیا تھا وضو کرنے کے لئے اور یہ سونچ کر کیا آپ اس سے وضو کر سکتے ہیں؟ نہیں۔ کیونکہ اس میں اگر نجاست گرجائے تو وہ پانی وضو کرنے لائق نہیں رہتا۔
اسی طرح اگر کوئی ایمان لانے کے بعد اس کے ایمان میں شرک کی ملاوٹ کرلے تو شرک کی نجاست اس کے ایمان کو خراب کر دیتی ہے
*"جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان میں ظلم کو شرک کو ملنے نہیں دیا۔ ان کے لیے دو وعدے ہیں۔"*
_*دو وعدے:*_
1️⃣ *أُولَٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ*
ان کے لیے امن ہے
- دنیا میں بھی اللہ کے عذاب سے امن ہے اور آخرت میں بھی اللہ کے عذاب سے امن ہیں-
2️⃣ *وَهُم مُّهْتَدُونَ*
اور یہ ہدایت یافتہ ہیں
- دنیا میں یہ لوگ ہدایت پر ہیں اور آخرت میں ان کو جنت کا راستہ دکھایا جائے گا دنیا میں صراط مستقیم پر ہیں آخرت میں جنت کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے گی.
*تو یہ دو وعدے "امن" اور "ہدایت" دو چیزیں جو اللہ نے بیان کی ہے ان کے لیے ہیں جو لوگ ایمان لانے کے بعد شرک نہ کریں*
_*معلوم ہوا کہ انسان کو چاہیے کہ وہ زندگی بھر شرک سے بچتا رہے*_
*💫توحید کی فضیلت اور اہمیت کیا ہے؟*
۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے إن شاء الله
_👆🏽 یہ نکات شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے درس سے لیے گئے ہیں_
*🎙️شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ*
*📚 توحید کیا ہے؟*
https://youtu.be/VYNB31uWSRE?feature=shared
"توحید کیا ہے" کے حصے (1,2,3) یہاں موجود ہے ⬇️
⬇️
https://t.me/Faham_e_Deen