
فہمِ دین
June 18, 2025 at 02:35 AM
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اے مسلمان عورتو!
اے ایمان والی اور اطاعت گزار بہنو!
یہ بات اچھی طرح جان لو کہ حقیقی خوشی اور کامیابی اللہ کے ڈر (تقویٰ) کے بغیر ممکن نہیں، اور حقیقی سکون و راحت اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔
لہٰذا، اللہ کے مقرر کردہ فرائض اور واجبات کو ادا کرنے، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے اور اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔
اللہ کا تقویٰ اختیار کرو:
اپنی جانوں کے معاملے میں،
اپنے گھروں کے معاملے میں،
اپنی اولاد کے معاملے میں،
اور اپنے شوہروں کے معاملے میں بھی۔
کیونکہ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کی اولاد کی نگران ہے، اور اس سے اس کی اس ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب عورت پانچ وقت کی نمازیں ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، اپنی عصمت و پاکدامنی کی حفاظت کرے، اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے، تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو، داخل ہو جاؤ۔"
|| ماخوذ از خطبہ جمعہ: امام و خطیب مسجد نبوی، فضیلۃ الشیخ عبد اللہ البعیجان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
