
Team Aafia Official
June 5, 2025 at 07:40 AM
آج جب "ٹیم عافیہ" کو چھے سال مکمل ہو چکے ہیں، تو یہ صرف وقت کا ایک عددی پیمانہ نہیں، بلکہ ایک جذبے، ایک کرب، ایک مستقل مزاحمت اور خاموش انقلاب کی کہانی ہے۔ چھے سال پہلے شاید ہم تنہا تھے، آوازیں مدھم تھیں، اور خواب بکھرے ہوئے تھے۔ مگر آج… ہم ایک کارواں ہیں، ہم شعور کی شمعیں ہیں، ہم اس بیٹی کی امید ہیں جسے دنیا نے بھلا دیا، مگر ہم نے نہیں۔
"ٹیم عافیہ" صرف ایک تنظیم یا مہم نہیں، یہ ایک نظریہ ہے – اس نظریے کا کہ مظلوم کے لیے آواز اٹھانا عبادت ہے، اور سچ کے لیے لڑنا جہاد۔
ان چھے سالوں میں ہم نے نہ صرف عافیہ بہن کی رہائی کی آواز بلند کی، بلکہ ہر اس شخص کے ضمیر کو جھنجھوڑا جو خاموشی کو امن سمجھتا ہے۔ ہم نے بتایا کہ ظلم کے خلاف لب کشائی کرنا جرم نہیں، فرض ہے۔
یہ چھے سال:
سوال کرنے کی ہمت کا سفر ہیں،
دیواروں سے ٹکرانے کی داستان ہیں،
اور "میں کیا کر سکتا ہوں؟" سے "میں کر کے دکھاؤں گا" تک کی جرات مندی ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ منزل شاید قریب نہیں، مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ راستہ درست ہے۔ ہم تھکے نہیں، رکے نہیں، اور جھکے نہیں… کیونکہ ہم "ٹیم عافیہ" ہیں، اور ہم عافیہ صدیقی کے لیے نہیں، اپنے ضمیر کی بیداری کے لیے لڑ رہے ہیں۔
اللہ اس سفر کو قبول کرے، اور ان چھے سالوں کی محنت کو اس بیٹی کی رہائی میں بدل دے۔
#چھے_سال_عزم_کے
#teamaafia
#freeaafia
از قلم محمدذیشان حیدر
جرنلسٹ سوساٸٹی اوکاڑہ
❤️
👍
🤲
♥
💯
😭
30