
Center for International Strategic Studies,AJK
May 28, 2025 at 04:24 PM
یومِ تکبیر کے موقع پر سی آئی ایس ایس آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ تزویراتی ورکشاپ مظفرآباد میں اختتام پذیر ہو گئ ۔
ورکشاپ کا عنوان " پاکستان کا جوہری پروگرام: طاقت کے ذریعے خودمختاری" تھا، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
ابتدائی دو دن جامعہ آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے مخصوص تھے، جنہیں جوہری پالیسی، بحران سے نمٹنے اور جدید جنگی حرکیات پر آگاہی دی گئی۔
ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسماء شاکر خواجہ نے افتتاحی خطاب میں جنوبی ایشیا کے نازک تزویراتی توازن پر روشنی ڈالی۔
تیسرے اور اختتامی روز NIMA کے اشتراک سے سیمینار منعقد ہوا، جس کا "عنوان انڈو-پیسیفک اسٹریٹجی اور بحرِ ہند کی جوہری حیثیت: اسٹریٹجک اثرات" تھا۔
دفاعی ماہرین اور سابق عسکری افسران نے بھارت کی بحری حکمتِ عملی، سمندری جوہری خطرات اور علاقائی سلامتی پر اظہارِ خیال کیا۔
ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بدلتے ہوئے سلامتی کے حالات کا ادراک صرف ریاستی اداروں نہیں، بلکہ سول معاشرے اور نوجوان نسل کی بھی ذمہ داری ہے
👍
❤️
🇵🇰
9