
♥️⃝الْحَـمْدُلِلَّـہ أَنَـا أُمَّـتِـي رَسُـولﷺ⃝♥️
June 17, 2025 at 05:59 AM
`اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا`
*حضرت ابوسعید خدری ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :*
’’ تم میں سے جو شخص برائی دیکھے تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے ، اگر وہ طاقت نہ رکھے تو پھر اپنی زبان سے ، اگر وہ (اس کی بھی) استطاعت نہ رکھے تو پھر اپنے دل سے (بدلنے کے لیے منصوبہ بندی کرے اور اس سے نفرت رکھے) ، اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
مشکوٰۃ 5137
🔹 یہ حدیث اس بات کا ثبوت ہے کہ غلطی بتانا اور برائی سے روکنا فرض ہے، چاہے لوگ ناراض ہی کیوں نہ ہوں۔
❤️
♥
💓
🩶
🪄
21