Tibb-e-Nabawi Course
Tibb-e-Nabawi Course
June 5, 2025 at 09:13 AM
٩ ذي الحج کو رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم منى سے روانه ھوئے اور آپ نے *طریق الضب* کا رسته اختيار فرمايا عرفات كى حد سے پہلے وادی عرنه آتی ھے اور عرنه سے پہلے جبل نمرة آتا ھے، یه پہاڑ حد الحرم ھے اور اس پر ٢٢ أنصاب لگی ھوئی ھیں، اسی پہاڑ کی نسبت سے عرفات کی مسجد کا نام مسجد نمرة پکارا جاتا ھے رسول الله صلى الله عليه وسلم جب جبل نمرة کے پاس پہنچے تو آپ وھاں رک گئے اور اس کے نیچے ایک بڑے پتھر کے سائے میں آپ نے کچھ دیر آرام فرمایا اور پھر آپ عرفات روانه ھوئے آپ کا اس مقام پر قیام اور پھر أنصاب الحرم کی وجه سے جبل نمرة پر اللہ کی عجیب ھیبت اور نورانیت برستی ھے، دور سے ھی جبل نمرة چاندی کی طرح چمکتا ھوا نظر آتا ھے، اسے دیکھتے ھی دل کی کیفیت بدل جاتی ھے اور آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ھیں *جبل نمرة کو کوئی نہیں جانتا، کیونکه معالم الحجاز کا تقدس اور شوق آج کسی دل میں موجود نہیں* اس کی ساخت مختلف ھے، اس پر بڑے بڑے پتھر ھیں اور ان کو پھلانگ کر اوپر چڑھنا بہت مشکل ھے، سمجھ نہیں آتا که ابراهيم عليه السلام اس پر *أنصاب* لگانے کیلئے کیسے چڑھے ھونگے، مگر جبریل امین کیلئے ان کے ساتھ چڑھنا تو بہت آسان تھا

Comments