Tibb-e-Nabawi Course
June 6, 2025 at 10:50 AM
حرم کی حدود جبل نمرة پر ختم ہوتی ہیں، اور یہی وہ مقام ہے جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے انصاب الحرم نصب فرمائے تھے۔ اس وقت جبریل علیہ السلام ان کے ساتھ تھے اور انہیں انصاب کے مقامات کی نشان دہی فرما رہے تھے۔
ایامِ جاہلیت میں قریش کے مشرکین حج کے دوران عرفات کی حدود میں داخل ہونے سے انکار کرتے تھے، کیونکہ وہ حرم سے باہر جانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے تھے۔ وہ صرف انصاب تک آتے اور وہیں رک جاتے۔
مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے اس متکبرانہ عمل کو ختم فرما دیا، اور وقوفِ عرفات کو حج کا فرض رکن قرار دے دیا۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ مشرکینِ مکہ انصاب الحرم کو پہچانتے اور ان کا احترام کرتے تھے، مگر آج ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو مکہ مکرمہ میں چالیس سال سے مقیم ہیں، لیکن انصابِ حرم جیسے مقدس نشانات کے بارے میں انہوں نے کبھی سنا تک نہیں۔