SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
June 18, 2025 at 05:42 AM
*ایران کے اسرائیل پر مزید بڑے حملے، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ* ایران کی جانب سے اسرائیل پر رات گئے یکے بعد دیگرے میزائل حملے کیے گئے جس کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا جب کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ ایرانی مسلح افواج نے آپریشن ’ وعدۂ صادق سوم’ کے 10ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی، اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغےگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد ائیرڈیفنس سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ تاہم، ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتح میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور اسرائیلی ائیرڈیفنس کا نظام ایران کے فتح میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب اور مضافاتی علاقے خالی کرنے کی نئی وارننگ بھی دے دی۔
Image from SACH QUETTA NEWS: *ایران کے اسرائیل پر مزید بڑے حملے، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول...
❤️ 👍 😢 😂 104

Comments