SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
June 18, 2025 at 07:49 AM
*🔴 ایران نے اسرائیلی جاسوس ڈرون Hermes 900 کو اسفہان میں مار گرایا — تہران کی فضاؤں میں دفاعی نظام نے بھرپور ردعمل دیا* ایران کے حساس صوبے اسفہان میں آج صبح تہران کی فضاؤں میں غیر ملکی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا جدید ترین جاسوس ڈرون *Hermes 900* فضا میں ہی نشانہ بنا کر زمین بوس کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرون ایران کی فضائی حدود میں انٹیلی جنس مشن پر تھا، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ Hermes 900 اسرائیل کا نہایت مہنگا اور ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون ہے، جسے مار گرانا ایران کی بڑی دفاعی کامیابی ہے۔
❤️ 👍 😮 😂 129

Comments