SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
June 18, 2025 at 06:03 PM
بلوچستان: ‏ضلع ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیر کوہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔یہ علاقہ سوئی کے قریب واقع ہے، جہاں بلوچستان کے سب سے بڑے گیس ذخائر موجود ہیں۔ یہ علاقہ موجودہ وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقہ انتخاب میں آتا ہے۔ شدید گرمی نے اس بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے لوگ جوہڑوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔تین سال پہلے بھی گندے پانی کے استعمال کے باعث یہاں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی تھی جس سے چار ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر 25 ٹریکٹر اور 17 واٹر باؤزرز بھجوائے گئے ہیں۔ تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ناکافی اور وقتی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے لوک سجاگ کو بتایا کہ یہ بحران قدرتی نہیں بلکہ دہائیوں کی ریاستی غفلت کا نتیجہ ہے اور اگر صاف پانی کی مسلسل فراہمی کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہاں ایک بار کوئی وباء پھیل سکتی ہے۔ تحریر: عاصم خان تصاویر: پلھان بگٹی مزید تصاویر کیلئے درج ذیل فیس بُک پوسٹ لنک کو وزٹ کریں https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid07S6cvQvwBFT9wiH3ghPRVa4cxjakce69qzjEcYjZVmBfuDXjkfWHfNwiNQ4h2Jt4l&id=100064090388494&mibextid=Nif5oz 👥 تازہ ترین،مستند اپڈیٹس کیلئے کوئٹہ کے سب سے زیادہ فالوو ہونے والے واٹس ایپ چینل `"سچ کوئٹہ نیوز"` کو فالو کیجیئے اور باخبر رہیئے https://whatsapp.com/channel/0029Va7qpeQ9mrGinQV9iD0R
Image from SACH QUETTA NEWS: بلوچستان: ‏ضلع ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیر کوہ پانی کی بوند بوند کو ترس ...
😢 😂 🙏 ❤️ 👍 54

Comments