Allama Iqbal Open University 🎓 (AIOU - 2025)
Allama Iqbal Open University 🎓 (AIOU - 2025)
June 17, 2025 at 11:18 AM
ریسرچ پراجیکٹ 8613 کے ٹاپک کی سیلیکشن کا پریکٹیکل طریقہ. 1.کسی بھی سب تھیم کے مطابق ٹاپک بناتے وقت سب سے پہلے ان تین لفظوں میں سے کسی ایک کو لکھنا ہوتا ہے درج ذیل الفاظ ہیں Improving Developing Enhancing مثال کے طور پر ہم ٹاپک بنانے کےلیے Developing لکھ لیتے ہیں. 2.اس کے بعد آپ نے یونیورسٹی کی طرف سے دیے گئے دس سب تھیم میں سے اپنی پسند کے ایک سب تھیم کو لکھنا ہوتا ہے. مثال کے طور پر ہمیں سب تھیم Critical thinking پسند ہے. اب ہمارا ٹاپک اس طرح سے ہوگا Developing Critical thinking 3.تیسرے نمبر پر آپ نے ہمیشہ ان دو الفاظ میں سے کسی ایک کا استعمال کرنا ہے الفاظ درج ذیل ہیں Through Using مثال کے طور پر ہم نے لفظ through کو استعمال کیا اب ہمارا ٹاپک اس طرح سے ہوا Developing Critical thinking through 4.چوتھے نمبر پر اس ٹیکنیک کا انتخاب کرنا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہم سب تھیم پر کام کریں گے. مثال کے طور ہم سب تھیم Critical thinking کےلیے ٹیکنیک Classroom Discussions سیلیکٹ کرتے ہیں. اب ہمارا ٹاپک کچھ اس طرح سے ہوگا Developing Critical thinking through Classroom Discussions 5.پانچویں نمبر پر ہمیشہ لفظ among استعمال کرنا ہے اب ہمارا ٹاپک کچھ اس طرح سے ہوگا Developing Critical thinking through Classroom Discussions among 6.آخر میں آپ نے اس کلاس یا جماعت کا نام لکھنا ہے جس پر ریسرچ ورک کرنا ہے مثال کے طور پر ہم ساتویں جماعت پر ریسرچ ورک کرنا چاہتے ہیں ہمارا ٹاپک اب کچھ اس طرح سے ہوگا Developing Critical thinking through Classroom Discussions among students of 7th grade یہ ایک مکمل ٹاپک ہے....

Comments