
اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس 🍲Cooking
June 19, 2025 at 12:00 PM
کشمیری پلاؤ
اجزاء۔
چاول 500 گرام
مٹن یا بیف یا چکن گوشت آدھا کلو بونلس
تیل حسب ضرورت
پیاز ایک سے آدھا عدد
دار چینی چار اسٹکس
کالا زیرہ ایک سے آدھا چائے کا چمچہ
سفید زیرہ 1 چمچ ۔
لونگ ۔۔ پانچ سے چھ عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سونف تین کھانے کے چمچ
دھنیا تین کھانے کے چمچ
دہی ایک کپ
دودھ آدھا کپ
کشمش 100گرام
پانی چاول کے برابر
فوڈ کلر ایک چٹکی
بادام 50 گرام
پستہ 50 گرام
دھی 1/2 کپ
نمک ۔۔ حسب ذوق
اگر چکن کا بنانا ہے تو چکن ھڈی 300 گرام
ترکیب۔
تیل میں پیاز براؤن کرلیں، کالا زیرہ لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اگر بیف یا مٹن ہے تو پہلے سے گلا لیں ( گوشت گلاتے وقت سونف ، سوکھا دھنیااور تمام ثابت گرم مصالحہ ڈال کے گلایں۔ یہی پانی بعد میں ڈالنا ہے۔ )۔ مصالحہ بن جائے تو گوشت ڈالیں ، شان پلاؤ مصالحہ پیکٹ آدھا، نمک اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب وہ پانی ناپ کر چاول کے برابر شامل کریں نمک برابر کریں ۔ ہلکا جوش آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں۔ دم لگایں ۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر بادام کشمش سے سجا کر پیش کریں۔
نوٹ
دم لگاتے وقت پودینہ رکھنے سے چاول میں اچھی خوشبو آتی ہے
پستہ اور بادام کو گرم پانی میں ڈالنا ہے نرم ھو جائیں تو چھلکے اتار کر کاٹ لیں. آپ کاجو اور اخروٹ بھی ڈال سکتے ہیں
چاول 40 منٹ پہلے گیلے کرنے ہیں۔
اور
اگر چکن کا بنانا ہے تو چکن ھڈی میں تمام ثابت گرم مصالحہ ڈال کر سٹاک بنا لیں۔ اسی سٹاک کو ناپ کر ڈالنا یے۔

❤️
👍
❤
😋
🇵🇸
🥰
59