Saile Rawan
Saile Rawan
June 16, 2025 at 12:05 PM
*لات کے بھوت پر پہلی لات* عبد الرزاق ندوی دنیا کے تمام باضمیر، انصاف پسند اور انسان دوست انسانوں کی دلی خواہش، اور دیرینہ تمنا تھی کہ لات کے صہیونی بھوت کو کوئی ایک زور دار لات اور زناٹے دار تماچہ رسید کردے تو دل کو سکون ملے، جگر کو ٹھنڈک پہنچے، اور جس کے نتیجے میں شاید یہ وحشی درندہ، ملعون صہیونی ٹولہ اپنی درندگی سے باز آجائے، جو اقوام متحدہ، اقوام متفرقہ، اقوام دائمہ و نائمہ کسی کی بھی بات نہیں مان رہا ہے، اور اپنی بربریت میں تمام حدود و قیود، وعود و عہود کو توڑ رہا ہے۔ بہرحال بہت طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے کسی کو یہ توفیق دی کہ وہ اس لات کے بھوت کو اسی کی زبان میں، اور اسی کے انداز میں لات رسید کرے۔ اس جوابی لات پر ہم سب خوش ہیں، اور دعاء گو ہیں اس وحشی قوم پر لاتوں کی بارش جاری رہے۔ اور یہ بھی دعاء ہے کہ یا خدا دوچار تھپیڑے ان کو بھی جو ساحل پر بیٹھ کر طوفان کا نظارۃ کر تے ہیں۔ خدا کا کرنا ہوا کہ یہ توفیق کسی ہاشمی (اردنی) کو ملی نہ حرامی (منسوب حرم شریف) کو، کسی مصری کو ملی نہ کسی ترکی کو، کسی عربی کو ملی نہ کسی افغانی کو، کسی ہندی کو ملی نہ کسی چندی ( پاکستانی چندہ خور) کو،، اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت ایرانی شیعوں کی جھولی میں ڈال دی، ہم کچھ بھی تاویل کریں، ان کی نیت پر شک کریں، ان کی قربانی کا انکار کریں، ان کے ماضی کو کریدیں، ان کے حال کو کھنگالیں، ان کے مستقبل کے بارے میں اندیشہ کریں، لیکن اس کا اعتراف کرنا پڑے گا کہ اس عظیم کارنامہ کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ایران کو دی ہے، اور یہ شرف و سعادت اسی کے حصہ میں آئی ہے۔ جبکہ دیگر عرب و اسلامی ممالک نے لاچاری ہی نہیں بلکہ بے شرمی، بے غیرتی، کمینگی کی حد کردی، خاص طور پر خلیجی ممالک نے اپنے فلسطینی ماں بہنوں کے قتل عام میں صہیونی ٹولہ کا ساتھ دے کر ایک ایسا تاریخی رول ادا کیا ہے جسکی مثال غیر مسلم قوموں میں بھی نہیں ملے گی۔ سنا ہے کہ کچھ عرب ممالک نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن جب ایران نے دھمکی دی کہ راستے میں نہ آؤ ورنہ یہ میزائل اسرائیل کے بجائے آپ کے سروں پر گریں گے، اس دھمکی کے بعد یہ بے شرم شاہوں نے راستہ چھوڑا، جبکہ یہی موقع تھا کہ سب ملکر اسرائیل پر پِل پڑتے، اور اسرائیل کا کام تمام ہوجاتا، اس موقع پر ترکی نے بھی اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، جو بندہ پاکستان کو بچانے کے لئے میدان میں کود پڑتا ہے، سیریا میں فوج کشی کرتا ہے، روس کو ہتھیار دیتا ہے، وہ اسرائیل پر ایک ڈھیلا بھی نہیں مار سکتا، ان مسلم ممالک کے کرتوت اور حرکتوں کو دیکھ کر کسی مقرر کا بیان کردہ یہ قصہ یاد آگیا کہ تین آدمیوں میں یہ مقابلہ ہوا کہ ہم تینوں میں سے سب سے بڑا بے غیرت کون ہے؟ لہذا ایک نے اپنی بے غیرتی دکھانے کے لئے کھڑا ہوا اور سڑک چلتی ایک بوڑھی و ضعیف عورت کو مار کے زمین پر گرا دیا، اور کہا کہ دیکھو میں کتنا بڑا بے غیرت ہوں، اس کے بعد دوسرا کھڑا ہوا اور اس بوڑھی عورت کو مزید لات کھونسوں سے مار کر بے ہوش کردیا اور کہا کہ دیکھو میں تم سے بھی زیادہ بے غیرت ہوں، اس کے بعد تیسرا بولا میں تو تم دونوں سے زیادہ بے غیرت ہوں کہ یہ بوڑھی عورت میری ماں ہے، میں نے اپنی ماں کو تمہارے ہاتھ مار کھانے کے لئے چھوڑ دیا، لہذا بے غیرتی میں تم دونوں مجھ سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سنا ہے سعودی اور امارات کو امریکہ نے اس مہم پر لگا دیا ہے کہ ایران کو جنگ ختم کرنے کے لئے آمادہ کرے، اب یہ بے شرم لوگ اسرائیل کو بچانے، اور اپنی ماں بہنوں اور بچوں کو قتل ہونے کے لئے راہ ہموار کریں گے۔ فیا موت زر ان الحیاۃ ذمیمۃ ویا نفس جدی ان دھرک ھازل۔

Comments