
Maktaba Farooq
June 14, 2025 at 04:56 PM
📘 *تفسیر معارف الفرقان*
مکتبہ فاروق کی جانب سے ایک شاندار علمی خدمت
الحمدللہ! مکتبہ فاروق شاملی کی جانب سے قرآن کریم کی ایک عظیم اور علمی تفسیر "معارف الفرقان" کے نام سے عمدہ بڑے سائز میں اعلیٰ جلد بندی اور معیاری کاغذ پر شائع کی گئی ہے، جو اپنی نوعیت میں ایک منفرد اور قیمتی اضافہ ہے۔
اس تفسیر کے مفسر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی دامت برکاتہم ہیں، جو مشہور محدث و فقیہ حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے شاگرد رشید ہیں۔ تفسیر میں جو ترجمہ شامل کیا گیا ہے، وہ معروف مفسرِ قرآن حضرت صوفی عبدالحمید سواتیؒ کے تفسیر سے اخذ کیا گیا ہے، جس سے اس تفسیر کو ایک خاص علمی گہرائی اور روحانی لطافت حاصل ہو گئی ہے۔
✍️ خصوصیاتِ تفسیر:
✅ *جامع خلاصہ:*
اس تفسیر میں ذخیرۃ الجنان اور معالم العرفان جیسی معتبر تفاسیر کا نچوڑ جامع اور آسان انداز میں سمو دیا گیا ہے، جو قاری کو تفاسیر کے ذخیرے سے براہ راست فائدہ پہنچاتا ہے۔
✅ *ردِ باطل فرقے:*
فرقِ باطلہ اور گمراہ فرقوں پر نہایت مدلل اور تحقیقی انداز میں نقب لگائی گئی ہے، جو اہلِ حق کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے اور دین کے دفاع کا مضبوط ہتھیار ہے۔
✅ *مسائل و فضائل کی وضاحت:*
قرآنی آیات سے اخذ کردہ شرعی مسائل کو نہایت سلیقے اور ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔ اسی طرح فضائل، احکام، عبرت آموز واقعات اور ایمانیات کو بھی دل نشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
✅ *نکات و لطائف پر توجہ:*
قرآنی نکات، ادبی لطائف، بلاغت کے جلوے، حکمت کے پہلو اور فکری نکات پر خاص توجہ دی گئی ہے، جو طلبہ، علماء اور قرآن فہمی کے شوقین حضرات کے لیے بیش قیمت خزانہ ہے۔
✅ *علمی اور اصلاحی اسلوب:*
زبان و بیان سادہ، سہل اور مؤثر ہے۔ اسلوب علمی بھی ہے اور دعوتی بھی۔ قاری کو علمی گہرائی کے ساتھ ساتھ اصلاحی پیغام بھی مہیا ہوتا ہے۔
📚 *کس کے لیے مفید؟*
یہ تفسیر ہر اُس شخص کے لیے مفید ہے جو قرآن کو دل سے سمجھنا اور اس کے پیغام کو عصرِ حاضر کے فتنوں کے تناظر میں جاننا چاہتا ہے۔ علماء، خطباء، مدرسین اور قرآن فہمی کے شائقین کے لیے یہ ایک بے مثال تحفہ ہے۔
📦 دستیابی:
تفسیر معارف الفرقان مکتبہ فاروق، گڑھی عبداللہ خان، دہلی اور دیوبند کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی دستیاب ہے.
_________________________
کتاب کے آرڈر کے لیے رابطہ کریں
7409790171
واٹساپ کریں 👇
https://wa.me/+917409790171
مزید نئی کتب کے لیے مکتبہ فاروق کا واٹساپ گروپ جوائن کریں 👇
https://chat.whatsapp.com/FifgMUtNQ977s5hQjwBYX9
ٹیلگرام چینل بھی جوائن کریں 👇
https://t.me/MaktabaFarooq
واٹساپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaFYLIgGZNCyld3V4k3a