Safeena Iqbal: Official
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 17, 2025 at 08:15 AM
                               
                            
                        
                            اے میرے دل !
میں جانتی ہوں حیات بکھر سی گئی ہے کچھ بھی ویسا نہیں جیسا چاہا تھا ، زندگی کی پگڈنڈی پر اَن چاہے رنگوں نے محاصرہ کر لیا ، اُمید کے سُوکھے کنویں میں رنگین خوابوں کے ڈول کھو گئے ، حسرتیں بھی اب بے نّوا ہوگئیں ۔
ہرسو اُجاڑ ہے بے بسی ہے کیونکہ یہ رب کی نعمتوں بھری جنت نہیں ، یہ دُنیا ہے یہ غم کدہ ہے جہاں کے ہم اسیر ٹھہرے ، یہاں آسودگی بھی فنا ہے اور دُکھ بھی دائمی نہیں ۔
اس سب میں بس یہ یاد رکھنا !
" تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے۔ "
ہر معاملہ رُوح پر سہل ہو جائے گا ۔
سفینہ اقبال 🤍
                        
                    
                    
                    
                        
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            🫀
                                        
                                    
                                        
                                            🥹
                                        
                                    
                                        
                                            🤍
                                        
                                    
                                        
                                            🌸
                                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            ♥
                                        
                                    
                                        
                                            ❤🩹
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            ♥️
                                        
                                    
                                    
                                        157