Digital Library
May 22, 2025 at 08:03 AM
ریسکیو1122 مردان/ ننھی جان کو بچا لیا گیا لیکن ننھے بچے کی ماں بجلی کرنٹ سے جانبحق ہو گئیں…
آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ شنکر سے کرنٹ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیکنیشن نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد CPR فراہم کرتے ہوئے پوری کوشش کی کہ زندگی کی ڈور تھام لی جائے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا متاثرہ خاتون جانبر نا ہو سکی۔
جب ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشن کو معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ ہیں تو پوری توجہ بچے پر مرکوز ہو گئی معلوم کرنے پر خوش قسمتی سے بچہ زندہ تھا متاثرہ خاتون کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی آپریشن شروع کیا۔
اللہ کے کرم، ریسکیو 1122 کے بروقت ردعمل، میڈیکل ٹیکنیشن کی محنت اور ڈاکٹروں کی کوششوں سے ننھے بچے نے جنم لے لیا لیکن افسوس بچے کی ماں پہلے سے ہی ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی تھی۔
ریسکیو 1122 زندگی بچانے والوں کا کاررواں۔
😢
❤️
👍
25