Hamza Shafqaat
Hamza Shafqaat
May 29, 2025 at 03:57 PM
*ضلعی انتظامیہ اور وکلاء کے مابین ناخوشگوار واقعہ پر کامیاب مذاکرات – ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی سے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل* آج وکلاء نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین گزشتہ دنوں شارع اقبال پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے موقف پیش کئے۔ مذاکرات میں وکلاء کی نمائندگی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ قاری رحمت اللہ اور ضلعی انتظامیہ سے کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جناب محمد حمزہ شفقات نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وکلاء کے تحفظات کو نہایت تحمل سے سنا اور معاملے کی مکمل چھان بین, تفتیش، کے بعد زیرِ حراست وکیل کے خلاف کوئی شواہد نہ ملنے پر قانون کے مطابق ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔ضلعی انتظامیہ کے مؤثر اور مصالحتی کردار کے باعث وکلاء نمائندوں نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا, یہ مذاکرات ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی، عوامی مفاد کے پیشِ نظر فیصلے اور مثبت طرزِ عمل کی کامیاب مثال بن کر سامنے آئے، جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس طرح مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئے۔

Comments