PTI NA-22 (PK-56 / PK-57 / PK-58)
PTI NA-22 (PK-56 / PK-57 / PK-58)
June 12, 2025 at 05:26 AM
پشاور: وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے عوام کی آواز بن گئے۔ انہوں نے وفاق کی جانب سے جاری ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا، جو ملک کو سب سے زیادہ بجلی فراہم کرتا ہے، اسی صوبے کو اندھیرے میں رکھنا ناانصافی اور ظلم ہے۔ وفاقی حکومت کا رویہ اس صوبے کے ساتھ مسلسل استحصالی ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حصہ دیا جائے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑا جائے گا۔
❤️ 👍 3

Comments