Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
June 15, 2025 at 03:32 PM
*واٹس ایپ کے نونہالو!! اور حاجی ابا کے شہزادو!! اپنی زبان درست کرو...* *زبان کا دل اور ایمان سے بہت بڑا رشتہ ہے...* (زلفی سبحانی) عن أنس بن مالك قال، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، لا يستقيم إيمان عبد حتى يستقيم قلبه، ولا يستقيم قلبه حتى يستقيم لسانه، ولا يدخل الجنة رجل، لا يأمن جاره بوائقه. حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا، کسی شخص کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل درست نہ ہو ، اور دل اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک زبان درست نہ ہو ، اور کوئی ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کا پڑوسی اس کی ایذاء رسانی سے محفوظ نہ ہو. (مسند احمد بن حنبل : 13048) ہم کس دور میں جی رہیں کہ اسٹیج پر گالی گلوچ کرنے والے، لعن طعن کرنے والے، لمبی لمبی پھینکنے والے، فتنہ پھیلانے والے، کذاب، مکار اور عیار کو بڑا عالم، علامہ، کٹر سنی، مسلک کا محافظ، پہنچا ہوا پیر، اللہ کا ولی سمجھا جاتا ہے... بلکہ وہ تو چھوڑ دو کچھ سیادت کا دعوے کرنے والے اصحاب رسول ﷺ پر زبان طعن دراز کرنے کرکے اپنے صحیح النسب سید ہونے کی دلیل روافض کو دیتے ہیں... بتاؤ ذرا حضور رحمت عالم جان عالم ﷺ، مولی المسلمین علی کرم اللہ وجہہ الکریم، ائمہ ھدی ائمہ اہلبیت کے اخلاق کریمانہ و شریفانہ کتنے عظیم ہیں.... انکے در پاک سے دنیا نے تہذیب وتمدن پائی .... آج انہیں عظیم ہستیوں کیطرف خود کو منسوب کرنے والے اصحاب رسول ﷺ پر زبان طعن دراز کرتے ہیں... مولویوں کو زکاة خور کہتے ہیں... بھدی زبانیں استعمال کرتے ہیں... پلٹ کر مولوی انہیں چادر چور، نذرانہ خور، روافض کا فضلہ خور اور پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں... ذرا سوچیں یہ کس کی تہذیب ہے؟ یہ کسی عام مسلمان کی زبان نہیں ہوسکتی.... چہ جائیکہ کوئی عالم، سید ایسی بات کرے.... آپ تاریخ کا مطالعہ کرلیں.... خیر القرون اور اسکے بعد بھی ایسی زبان بنو باہلہ (قبیلۂ باہلہ) کی بھی نہیں تھی جو آج کے رازی، غزالی، اور ولئ کامل صوفئ با صفا کی ہے.... جبکہ عام عرب اور بالخصوص قریش بنو باہلہ میں شادی بیاہ نہیں کرتے تھے... انکی دناءت اور خساست کی وجہ سے... صحيح النسب سید اور برحق عالم دین اپنی گفتار، اخلاق، اور خاموشی سے لوگوں کو متاثر کرلیتے ہیں... جبکہ گڑ بڑ مولوی، گڑ بڑ سید زبان کی طاقت اور زور سے خود کو منوانے کی کوشش کرتے ہیں... کوئی عالم ربانی کسی سید کی مخالفت نہیں کرسکتا.... اور واللہ کوئی صحیح النسب سید کسی صحابی رسول ﷺ پر کبھی بھی زبان طعن دراز نہیں کر سکتا.... بلکہ ایسے گستاخوں کو اپنے پاس پھٹکنے بھی نہیں دےگا... (حاجی ابا کے شہزادوں سے مراد، چاپلوس حضرات ہیں) خیر اللہ عزوجل اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺ کے طفیل ہمیں رحمت عالم جان عالم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے... (زلفی سبحانی) *واٹس ایپ چینل لنک...* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211 *یوٹیوب چینل لنک...* 👇 https://youtube.com/@zulfisubhani?si=zD7RFjx-PAoELTN6 ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*
❤️ 2

Comments