Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
June 18, 2025 at 07:55 AM
*مناظرہ....* *مناظرہ کون کرے، عنوان کا انتخاب...* (زلفی سبحانی) آپ کے گھر کا کوئی نوجوان بچہ کسی چرسی، موالی غنڈے سے اگر بھڑ جائے تو آپ اپنے نوجوان بچے کو کیا کہیں گے....؟ شاباشی دیں گے....؟ ہار پہنائیں گے...؟ نہیں بالکل بھی نہیں... بلکہ آپ اس کو ڈانٹ اور پھٹکار لگائیں گے.... کہ ایسے کمینوں، لفنگوں، چرسیوں ،غنڈوں کے منہ لگنے کی تمہیں ضرورت کیا تھی... اسکی عقل ہم ٹھکانے لگاتے..... ہمارے یہاں ہر شہر میں قاضی ہیں.. کچھ شہروں میں تو ڈبل قاضی... ہر علاقے میں غزالی و رازی، ہر گلی میں نباض قوم وملت، ہر کوچے میں مفکر اسلام اور جامع معقولات ومنقولات... پھر یہ جنہیں پتا ہی نہیں کہ مناظرہ کا موضوع کیا ہونا چاہیے، انتخاب کیسے ہونا چاہیے... یہ لوگ اتنی بڑی جرأت کیسے کر لیتے ہیں...؟ پوری قوم اور مسلک کی ٹھیکیداری کس نے انہیں سونپ دی ہے...؟ کوئی مشرک، یہودی یا نصرانی اگر قرآن کی صرف اتنی آیت پڑھ کر فَلَمَّا رَءَا ٱلۡقَمَرَ بَازِغࣰا قَالَ هَـٰذَا رَبِّیۖ مناظرے کا چیلنج کرے کہ چلو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایمان پر مناظرہ کر لو... (معاذ اللہ) تو کیا آپ تیار ہوجائیں گے...؟ خوارج جنہوں نے سیدنا مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم پر کفر کا فتویٰ لگایا.... ان میں سے کوئی خارجی ایمان مولی علی رضی اللہ عنہ پر مناظرے کا چیلنج کرے تو آپ کریں گے مناظرہ....؟ جنکی محبت ایمان ہے، جنکی تعظیم ایمان ہے انکے ایمان پر مناظرہ... ؟ وہ زندیق ہے جو ان نفوس قدسیہ کے ایمان میں شک کرے... پھر معاذ اللہ ان ہستیوں کے عدم ایمان پر مناظرہ کرنے والا یا چیلنج کرنے والا اسکے مرتد اور زندیق ہونے میں کیا شک... افسوس ہوتا ہے کہ جنہیں عنوان کے انتخاب کا پتا نہیں وہ بھی مناظرہ کرنے نکل پڑتے ہیں... روافض سے جنہیں مناظرہ کرنا ہو.... انہیں چاہیے کہ کم سے کم وہ علامہ سید احمد بن زینی دحلان کی کتاب "کیفیة المناظرة مع الشيعة والرد عليهم" کا مطالعہ ضرور کرلیں... تاکہ عنوان کے انتخاب کا علم تو ہوجائے... روافض سے مناظرہ مسئلہ امامت پر کریں.... اختلاف کی جڑ ہے یہی ہے... مسئلہ امامت پر مناظرہ ہو اور انہیں کی کتابوں سے حوالے ہوں... ائمہ اہلبیت ان روافض کے مطابق امامت کے لیے آپس میں لڑتے تھے، ایک دوسرے پر لعنت کرتے تھے، ایک دوسرے کو جہنمی کہتے تھے...(معاذ اللہ) ایسی تضاد بیانیاں ہیں کہ آپ کا مطالعہ اگر مضبوط ہے تو رافضی مرجائے گا مگر دوبارہ مناظرہ کے لیے تیار نہیں ہوگا... اور ان سے مناظرہ قرآن کے غیر محرف ہونے پر ہوگا، عنوان کے انتخاب میں اپنے دعوے کو ملحوظ رکھا جانا چاہیے... تحریف قرآن نہیں بلکہ قرآن غیر محرف ہے اس پر مناظرہ ہوگا... اہل حدیثوں سے رفع یدین نہیں بلکہ ترک رفع اور ترک قرأة خلف امام پر مناظرہ ہوگا... بہر حال ہمارے جو بڑے، ذمہ دار حضرات ہیں انہیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ مناظرہ کون کرے گا... اگر کوئی من مانی کرتا ہے اور خود مناظرے کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے... جس سے نقصان ہوتا ہے تو پھر مرکز اور ہمارے اکابر اس سے برأت کا اعلان کریں کہ یہ ہمارا نمائندہ نہیں ہے...(زلفی سبحانی) جاری.... *واٹس ایپ چینل لنک...* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211 *یوٹیوب چینل لنک...* 👇 https://youtube.com/@zulfisubhani?si=zD7RFjx-PAoELTN6 ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*
❤️ 💯 4

Comments