Ameer Abdul Qadeer Awan
Ameer Abdul Qadeer Awan
June 13, 2025 at 01:44 PM
پریس ریلیز کشف و الہام ولی کی ذات کے لیے ہوتاہے اور اس کے درست ہونے کے لیے ارشاد نبوی ﷺ کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ظاہری علوم کسی کے پاس نہ بھی ہوں پھر بھی حکمت و دانش کا ہونا ممکن ہے کیونکہ وہ اپنے ہر عمل اور سوچ کی راہنمائی در مصطفے ﷺ سے لے رہا ہوتا ہے۔دانش مندی و حکمت صرف اور صرف دین اسلام پر عمل کرنے میں ہے۔اوصاف نبوت میں بھی یہ ہے کہ اللہ کریم اپنی ان عظیم ہستیوں کو براہ راست علم و حکمت اور دانائی عطا فرماتے ہیں۔اور اللہ کے ولی اتباع رسالت ﷺ اختیار کرکے اس میں سے حصہ پا لیتے ہیں۔یہ رب العالمین کی عطا ہے۔اس سے ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنی اولاد اور اپنے ماتحتوں کو جب ہدایات دے رہے ہوں تو اپنی گفتگو کو آپ ﷺ کے ارشادات کے مطابق رکھیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسر براہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ جتنا کوئی دین اسلام سے باہر ہو گا اتنا وہ مخلوق میں فساد کا سبب بنے گا جس کا اسے جواب دینا پڑے گا۔جہاں اللہ کریم نے اپنے انبیاء مبعوث فرمائے وہاں ساتھ اپنی کتاب اور حکمت و دانائی بھی عطا فرمائی تا کہ انبیاء اللہ کی مخلوق کی راہنمائی کر سکیں۔اور ہر قوم کو وہ بنیادی سمجھنے کی استعداد بھی عطا فرمائی۔کہ جب ان کے پاس اللہ کا نبی حق لے کر آئے تو ان کے پاس یہ استعداد بھی ہو کہ وہ صحیح اور غلط کی پرکھ بھی کر سکیں اور اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے فیصلہ بھی کر سکیں۔ قرآ ن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ جب کافروں کا کوئی گروہ جہنم میں ڈالا جائے گا ان سے فرشتے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس حق نہیں پہنچا تھا وہ کہیں گے پہنچا تھا ہماری بد بختی کہ ہم نے خود پر ظلم کیا اور حق کو ٹھکرایا۔آج ہمارے پاس وقت ہے ہم اس امتحان گاہ میں ہے ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کتنا دین اسلام پر عمل پیرا ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
❤️ 👍 73

Comments