✫اچــھـی اور ســچـی بــاتــیـں✫🤲🏻◆☜ Àᴄᴄʜɪ ᴀᴏʀ ꜱᴀᴄᴄʜɪ ʙᴀᴛᴇɴ ᴄʜᴀɴɴᴇʟ꧁
✫اچــھـی اور ســچـی بــاتــیـں✫🤲🏻◆☜ Àᴄᴄʜɪ ᴀᴏʀ ꜱᴀᴄᴄʜɪ ʙᴀᴛᴇɴ ᴄʜᴀɴɴᴇʟ꧁
June 17, 2025 at 09:32 AM
محترم حجاج کرام متوجہ ہوں ! وطن واپسی پر جب آپ گھر والوں کو ، عزیز و اقارب اور دوستوں کو اپنا سفر حج کی روداد سنائیں تو یہ باتیں ضرور ذہن نشین کرلیں ! *جملوں کے استعمال میں احتیاط کیجیئے !* 1 - سیڑھیوں پر اتنا رش تھا کہ نکلنا "مصیبت" ہوگیا !! نہیں !! یوں کہیں کہ سیڑھیوں پر اتنا رش تھا کہ نکلنے میں "مشقت" ہوگئی !! 2 - طواف و سعی میں اتنا ازدحام تھا کہ "رُل" گئے !! نہیں !! یوں کہیں کہ طواف و سعی میں اتنا ازدحام تھا کہ "تھک" گئے !! 3 - لوگ راستوں میں ایسے بیٹھے تھے کہ چلنا "عذاب" ہوگیا !! نہیں !! یوں کہیں کہ لوگ راستوں میں ایسے بیٹھے تھے کہ چلنا "دشوار" ہوگیا !! 4 - ہر طرف سے راستے ایسے بند ملے کہ "ذلیل و خوار" ہوگئے !! نہیں !! یوں کہیں کہ ہر طرف سے راستے بند ملے کہ "راستہ لمبا" ہوگیا !! 5 - یہاں دکاندار بڑے چیٹر قسم کے ہیں !! نہیں !! یوں کہیں کہ یہاں دکاندار پکے کاروباری مزاج کے ہیں !! https://whatsapp.com/channel/0029VafhCT6KrWQpNz9Lf42c لوگ جانے انجانے میں ایسے جملے کہتے ہیں جو ناشکری ، ناقدری ، اور اس جگہ کے احترام و ادب کے منافی ہوتے ہیں ، سفر میں تکلیف کا آنا فطری امر ہے ، اسی پر اجر بھی ہے ، اور پھر حرمین شریفین کے سفر میں تکالیف آئیں تو اس کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں. اپنے اجر کو ناشکری کے جملوں سے ضائع نہ کریں کہ ان تکالیف پر بھی اجر کا وعدہ ہے ۔...
❤️ 👍 💯 17

Comments