
Ammad Ali
June 17, 2025 at 05:12 PM
سر عماد
میں خوش نہیں ھوں زندگی سے،
بدلنا چاہتا ھوں
لیکن کچھ کر نہیں پا رہا!
اوکے، ٹارگٹ کیا ھے زندگی میں؟
ٹارگٹ؟
یہی کہ معاشی طور پر حالات بہتر ھو جایئں، زندگی میں خوشی ھو اور سکون ھو۔
سر عماد : جوان، یہیں پہ مسئلہ ھے۔
آپ کو ابھی تک یہ بھی نہیں پتا کہ زندگی میں چاہیئے کیا؟؟،
کلئیر بات نمبرز میں کہ مجھے ماھانہ کتنے پیسے چاہیئں؟۔ خوشی کا مطلب کیا ھے؟
مجھے کس چیز سے سکوں ملتا ھے؟۔
یاد رکھیں، جب تک کلئیر ٹارگٹ نہیں ھو گا — پتہ نہیں چلے گا کہ کرنا کیا ھے۔ "میری زندگی کے حالات بدل جائیں" یہ کوئی ٹارگٹ نہیں ھے.
کلئیر ٹارگٹ مثال:
ایک لاکھ ماھانہ میرے خرچے ھیں سو، ڈیڑھ لاکھ ماھانہ کمائی ھونی چاہئیے اور یہ میں نے دسمبر 2025 تک پورا کرنا ھے۔
اب یہ ایک کلیئر ٹارگٹ ہے!
سر، ٹارگٹ اگر بنا لیا تو ڈیڑھ لاکھ کمائوں گا کہاں سے؟
سر: جب ٹارگٹ بن گیا - تو پھر۔ دیکھو آپ کے پاس سکل یا ٹیلنٹ کیا ھے۔؟
پڑھے لکھے ھو تو آن لائن کام یعنی فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور سیکڑوں کام ھیں۔ تعلیم نہیں تو لوکل کام کرو، فوڈ اسٹال، ڈھابہ، ریڑھی، چھوٹی سی دکان، بہت کام ھیں۔ اور یہ سب کام صرف اسٹارٹ لینے کے لیے ھیں، ساری زندگی یہی نہیں کرنا
لیکن سب سے ضروری یہ ہے کہ اپنے ٹارگٹ کو زندگی کی سب سے اہم چیز بنانا ھو گا۔
اس کو زندگی موت کا مسئلہ بنانا ھو گا،
یہ عہد کرنا پڑے گا کہ جب تک میرا ٹارگٹ پورا نہیں ھوتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
سیاست، دوستیاں، گپیں، الٹی سیدھی وڈیوز ، ٹھڑک عشق وشق سب بند۔ صرف اور صرف ایک مشن، اپنا ٹارگٹ، ڈیڑھ لاکھ مہینہ کمائی!
اب پہلے 2 مہینے میں سکل سیکھو پھر سیکھ کر کام اسٹارٹ کرو اور اپنا پورا دن سب کچھ چھوڑ کر اسی پہ مخنت۔
چھے مہینے مجھے کر کہ دکھائو، صرف اپنی نہیں بلکہ دوسروں کی زندگیاں بدلنے کے قابل ھو جائو گے۔
انشااللہ
.
❤️
👍
22