
Makki Tv Official
May 24, 2025 at 04:15 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔
دوستو! *عید قرباں* کی آمد آمد ہے اور مہنگائی کے اس زمانے میں بہت سے سفید پوش ایسے ہیں جو عام حالات میں گوشت لینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور عید قربان ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب آپ وقف قربانی کے ذریعے ان سفید پوشوں تک، حقیقی ضرورت مندوں تک قربانی کا گوشت پہنچا سکتے ہیں۔۔
مکی ٹی وی ہر سال وقف قربانی کا اہتمام کرتا ہے،اپنے کشمیری بھائیوں تک گوشت پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، اس حوالے سے بھاگ دوڑ کرتا ہے جبکہ مکی ٹی وی کے دست و بازو آپ حضرات ہیں جو سنتے ہیں دیکھتے ہیں جانتے ہیں اور پڑھتے بھی ہیں تو اس موقع پر ہمیں آپ سے پوری پوری امید بلکہ یقین ہے کہ آپ اس نیک کام میں مکی ٹی وی کے دست و بازو ثابت ہوں گے اور قربانی کے اپنے حصے مکی ٹی وی کے ساتھ شیئر کریں گے۔
مکی ٹی وی آپ کے ان حصوں کو پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچائے گا اور یہ قربانی ہمارے کشمیر میں ہوگی اور کشمیری بھائیوں تک یہ گوشت پہنچایا جائے گا۔
آپ کے سامنے یہ ڈیٹیلز موجود ہیں اس حوالے سے کوشش کریں، خود شامل ہوں، نہیں ہو سکتے تو دوسروں کو شامل کروائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔۔

❤️
👍
❤
😂
🇵🇰
🖕
🤣
🇵🇸
😢
♥
102