کربلاء ٹوڈے/Karbala today
کربلاء ٹوڈے/Karbala today
June 18, 2025 at 12:38 PM
روس کا امریکہ کو سخت انتباہ: اسرائیل کو فوجی مدد مت دیں ماسکو — روسی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کو واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد فراہم کرنے یا حتیٰ کہ اس کا تصور کرنے سے بھی گریز کرے، کیونکہ ایسے اقدامات کے دوررس تباہ کن نتائج ہوں گے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ امریکی فوجی تعاون مشرقِ وسطیٰ کے استحکام کو بنیادی طور پر متزلزل کر دے گا۔ روس نے اسرائیل کے ایران پر جاری حملوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی امن جوہری سہولیات کو نشانہ بنا کر عالمی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔ وزارت نے خبردار کیا کہ یہ رویہ دنیا کو جوہری تباہی کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ تمام فریقوں کو فوری مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل ایرانی جوہری مسئلے کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن امریکہ و اسرائیل سے مطالبہ کہ ایران کے خلاف جارحیت روکیں اور کشیدگی ختم کریں۔ #کربلاءٹوڈے #ایران #karbala_today #روسی
Image from کربلاء ٹوڈے/Karbala today: روس کا امریکہ کو سخت انتباہ: اسرائیل کو فوجی مدد مت دیں ماسکو — روسی و...

Comments