
Maulana Umrain Mahfuz Rahmani
June 19, 2025 at 03:56 AM
_*📩 🫀 📩 🫀 📩 🫀 📩 🫀*_
بسم اللہ تعالیٰ
_*تقویٰٖ کسےکہتے ہیں ؟ ؟ ؟*_
_*🎙️ملفوظات :شیخ طریقت حضرت مولانا محمّد عــــمـرین مـــحـــفـــوظ رحــمــانی صاحب دامت برکاتہم*_
*(بانی وجنرل سکریٹری وفاق المدارس والمکاتب٬مالیگاؤں)*
*_`قرآن مجید کی متعدد آیتوں میں یہ بات بتائی گئی ہےکہ اگرایمان والےصبراور تقویٰ کے راستے پرچلیں اورآپس کے اتحادو اتفاق کوقائم رکھیں،تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی نصرت ہوگی،اور انہیں غلبہ سے نوازا جائے گا،ایک مقام پر یہ بات بھی آئی ہے کہ اگر تم اللہ سےڈروگےاورصبرکروگے توتمہارے دشمنوں کی چالیں تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گی۔نیزاللہ کا خوف ،خشیت الٰہی ،پرہیز گاری ،تقویٰ یہ اور جیسے اوربہت سارے الفاظ آپ نے یقیناًواعظوں ،خطیبوں اور مقرروں سے سنے ہوں گے اور اگر صاحب مطالعہ ہوں تو کتابوں،رسالوں اور مجلات میں پڑھے ہوں گے ،لیکن تقویٰ ہے کیا ؟ خشیت الٰہی کسے کہتے ہیں ؟ اللہ کا ڈر کیا ہوتا ہے ؟ پرہیز گاری کس کانام ہے ؟ اس سے کم افراد ہی واقف ہوں گے ،آیئے ذیل کی سطروں میں تقویٰ کوسمجھیں۔`_*
_*"تقویٰ" اللہ تعالیٰ کے تقرب کا وسیلہ اور اس کی محبوبیت کا ذریعہ ہے۔*_
_*"تقویٰ"اوامرالٰہیہ کا مکمل اتباع اور فواحش ومنکرات سے بالکلیہ اجتناب کا نام ہے۔*_
_*"تقویٰ" انسان کو برائیوں کی گھاٹی سے نکال کر بھلائیوں کے راستے کی طرف لے جانے والاایک قرآنی نسخہ ہے۔*_
_*"تقویٰ" شقی کو سعید ،طالح کو صالح ،بدخو کو نرم خو ،نزاع پسند کو صلح جو ،بدکار کو نیکو کار بنانے والاایک سانچہ ہے۔*_
_*"تقویٰ" انسان کو حیوانی صفات سے نکال کر رحمانی صفات وربانی اخلاق سے متصف کرنے والاایک پاکیزہ عمل ہے۔*_
••══༻◉ رہےنام سداﷲکا ◉༺══••
*👉🏽 ♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ㅤ ⌲*
*ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
https://whatsapp.com/channel/0029Va4uDC43bbV2L5oCY53B
❤️
👍
🙏
💯
7