
د غورځنګ میډیا✌️PTM Updates)
June 19, 2025 at 01:37 AM
حمید مالیخیل کا گھر فوج کے قبضے میں!
یہ گھر، جو حمید مالیخیل کی ملکیت ہے، گزشتہ چھ ماہ سے فوج کے قبضے میں ہے۔ حمید کی فیملی اس وقت سخت گرمی میں بنوں کے ایک کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور ہے۔
یہ پختہ اینٹوں سے تعمیر شدہ گھر 18 کمروں پر مشتمل تھا، جس میں تین بڑے برآمدے تھے۔ گھر کے دیوار کے تعمیر میں تقریباً 40 ہزار پکی اینٹیں استعمال ہوئی تھیں۔ گھر میں ایک مکمل شمسی توانائی کا نظام (سولر پلانٹ)، بڑے سائز کے ریگولیٹرز، اور بے شمار قیمتی سامان موجود تھا۔ ایک بڑا صندوق سعودی عرب سے منگوائے گئے قیمتی کمبلوں سے بھرا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ، چار بڑے صندوق گندم سے بھرے ہوئے تھے، اور گھر کے آس پاس 50 کنال زمین تھی جہاں گندم کاشت کی گئی تھی۔ فوج نے ان کے گھر والوں کو فصل کاٹنے سے روک دیا، جس کی وجہ سے ساری گندم وہیں کھڑی کھڑی سوکھ گئی۔
تخمینے کے مطابق، دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان فوج اپنے ساتھ لے گئی، جو آج تک غائب ہے۔
ایک دن فوج نے گھر کے تین ٹریکٹر جو کمروں کی ٹیرن سے کیس تھی بنوں لے جانے کی کوشش کی، لیکن راستے میں اہلِ خانہ نے منت سماجت کرکے یہ کارروائی رکوا دی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1.فوج اس گھر کو فوری طور پر خالی کرے۔
2.جتنا بھی سامان گھر میں موجود تھا، وہ مالک کو واپس کیا جائے۔
3.ہر ماہ کے حساب سے حمید مالیخیل کے خاندان کو کرایہ ادا کیا جائے۔
یہ خاندان اس وقت شدید گرمی میں بے سروسامانی کے عالم میں بنوں میں زندگی گزار رہا ہے۔
