
د غورځنګ میډیا✌️PTM Updates)
June 19, 2025 at 02:56 PM
حالیہ دنوں پختونخوا اور بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعیات میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق بعض اوقات پہاڑوں میں لگنے والی آگ محض اتفاقیہ حادثہ نہیں ہوتی بلکہ یہ قدرتی وسائل کی موجودگی کا پتہ لگانے کا ایک طریقہ بھی ہو سکتی ہے۔ آگ، حرارتی اور کیمیائی علامات کے ذریعے زیر زمین موجود خزانوں کا پتہ دینے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
1. حرارتی علامات (Thermal Signature)
زمین کے نیچے موجود کچھ معدنیات جیسے کوئلہ، میتھین گیس، سلفر یا دیگر آتش گیر مادے آگ لگنے پر غیر معمولی حرارت پیدا کرتے ہیں۔
یہ حرارت تھرمل کیمروں، ڈرونز، ماهواری سیٹلائٹ ڈیٹا کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس طرح نقشے پر ہاٹ اسپاٹس (گرم مقامات) ظاہر ہو جاتے ہیں جو ممکنہ معدنی ذخائر کی نشاندہی کرتے ہیں۔
2. کیمیائی ردِعمل (Chemical Reaction)
کچھ مخصوص معدنیات جیسے سلفر، فاسفیٹ آتش گیر چٹانیں (شیل یا کوئلہ) آگ کی موجودگی میں مخصوص کیمیائی ردعمل دیتی ہیں، جن سے مخصوص قسم کا دھواں، نکلتا هے
