
د غورځنګ میډیا✌️PTM Updates)
June 21, 2025 at 01:16 AM
https://www.facebook.com/share/v/18vqs7j4k7
منظور احمد پشتین نے ایک سادہ مگر حقیقت سے بھری کہانی سنائی، جو آج کے پشتون سماج پر پوری اترتی ہے
ایک گاؤں میں ٹرانسفارمر خراب ہو گیا۔
ایک مخلص اور باشعور شخص نے لوگوں کو جمع کیا اور کہا:
‘میں خود جا کر یہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرواتا ہوں۔ آنے جانے کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دوں گا۔ بس اتنا کرو کہ کل صبح 8 بجے سب اکٹھے ہو جانا تاکہ یہ بھاری ٹرانسفارمر گاڑی میں لوڈ کر سکیں۔ یہ کام میں اکیلا نہیں کر سکتا۔’
اگلی صبح وہ شخص وقت پر پہنچا، مگر گاؤں کا کوئی فرد بھی مدد کے لیے نہ نکلا۔
دوسرے دن پھر یہی ہوا، تیسرے دن بھی کوئی نہ آیا۔
چند دن بعد جب وہ شخص بازار سے گزر رہا تھا تو وہی لوگ پیچھے سے آوازیں مارنے لگے:
‘کیا ہوا؟ تم نے تو کہا تھا کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرواؤں گا! کہاں گیا تمہارا وعدہ؟ کیا بن گیا تمہارے دعوے کا؟’
یہی حال آج ہمارے ساتھ بھی ہے۔
منظور پشتین نے قوم کو جگایا، انہیں ظلم کے خلاف آواز دینے کا راستہ دکھایا، قربانیاں دیں، قید و بند سہے، لیکن جب فیصلوں پر عمل کا وقت آیا، جب میدان میں نکلنے کا وقت آیا — تو سب پیچھے ہٹ گئے۔
لیکن الزام پھر بھی ہمیں ہی دیا جا رہا ہے۔
قوم کو سوچنا ہو گا
#ptmkhyber